سترہویں لوک سبھا کے لیے بی جے پی، اے آئی اے ڈی ایم کے اور دیگر اتحاد کے امیدواروں کے حق میں انتخابی تشہر کرنے آئے مودی نے ہفتے کو کہا کہ 'ہمارے محنت کش ماہی گیر روزی روٹی کے لیے سمندر پر منحصر ہیں۔
آپ کا چوکیدار ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کے لیے بڑا فیصلے لینے کے قابل ہے۔
مرکز میں 23 مئی کے بعد ایک بار پھر مودی حکومت بننے اور ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد علیحدہ 'جل شکتی' وزارت کا قیام کیا جائے گا جو پانی سے منسلک تمام معاملات کو دیکھے گی۔
سری لنکا سے 1900 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرایا گیا۔ ان میں سے کچھ ایسے ہیں جو سزائے موت کا سامنا کر رہے تھے۔'
انہوں نے وارانسی سے رکن پارلیمان ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا 'میں بنارس سے رکن پارلیماں ہوں، جس نے رام ناتھ پورم کو یقین اور روحانیت کے دھاگے میں پرویا ہے۔'
رام ناتھ پورم کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ 'یہاں سے ملک کے سابق صدر آنجہانی اے پی جے عبدالکلام کا تعلق تھا۔
ڈاکٹر کلام نے ملک کے لیے کئی خواب دیکھے اور آج یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ان کے خوابوں کو پورا کر کے ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے کر ئیں۔'