چنئی: تملناڈو میں کورونا وبا کے سبب گذشہ نو ماہ سے بند 10 ویں درجے کے اسکول پونگل کی چھٹیوں کے بعد 19 جنوری سے کھل جائیں گے۔
ریاست کے وزیراعلیٰ ای کے پلانی سوامی نے منگل کے روز اس تجویز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'اسکولوں کو اسٹیڈرڈ آپریٹنگ پرویسزر (ایس او پی) پر عمل درآمد کرتے ہوئے کھولا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 'تمام ضلع افسران اور طبی ماہرین سے 28 دسمبر کو غور و خوض کرنے اور چھ سے آٹھ جنوری کے مابین طلبہ کے والدین کی رائے جاننے کے بعد اسکولوں کو پھر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 'آئندہ بورڈ کے امتحانات کے پیش نظر 70 فیصد سے زائد والدین نے 10 ویں اور 12 ویں کلاسز کے اسکولوں کو کھولنے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ طبی ماہرین، والدین کی رائے اور طلبہ کے مستقبل کے پیش نظر 19 جنوری سے 10 ویں اور 12ویں کلاسز کے اسکولوں کو ہاسٹل کی سہولت کے ساتھ پھر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام کلاسز میں 25 سے زائد طلبہ کو میٹنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔