راہل گاندھی نے کہا کہ وہ کورونا صورتحال کی وجہ سے ساتھن کولم ٹاؤن کا دورہ کرنے سے قاصر ہے جہاں گذشتہ ہفتہ پولیس حراست کے دوران مبینہ تشدد سے باپ اور بیٹے کی موت ہوگئی تھی۔
توتیکورین میں پارٹی کے شکتی پلیٹ فارم کے ممبرز کو بھیجے گئے ایس ایم ایس میں کانگریس رہنما نے کہا کہ ’جب تک بات اور بیٹے کے قاتلوں کو سزا نہیں دی جاتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا‘۔
تامل ناڈو کانگریس یونٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں راہل گاندھی نے کہا کہ ’میں جئے راج اور فینکس کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے بتایا میں خاطی پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ صورتحال کی وجہ سے میں لواحقین کو پرسہ دینے شخصی طور پر حاضر نہ ہوسکا۔
پی جئے راج اور اس کے بیٹے بینکس کو لاک ڈاؤن کے دوران مقررہ وقت کے بعد بھی دکان کھلی رکھنے کے الزام میں 19 جون کو گرفتار کیا گیا اور بعد میں 21 جون کو کوول پٹی جیل منتقل کیا گیا۔ جے راج اور بینکس کے رشتہ داروں نے الزام لگایا ہے کہ دونوں کو حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا گا جس کی وجہ سے دونوں کی موت ہوگئی۔
اس واقعہ کے بعد ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ اس سلسلہ میں دو سب انسپکٹرز سمیت چار پولیس اہلکاروں کو معطل کیا جاچکا ہے اور آج وزیراعلیٰ پلانی سوامی نے اعلان کیا کہ حکومت نے اموات کی تحقیقات سی بی آئی کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔