بی جے پی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اے ایف ٹی تھنڈلس میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
این ڈی اے اتحاد میں شامل بی جے پی پڈوچیری میں اسمبلی کی کل 30 نشستوں میں سے نو نشستوں پر الیکشن لڑ رہی اور اے آئی اے ڈی ایم کے پانچ نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہے جبکہ اے این آر سی 16 نشستوں پر انتخابات لڑ رہی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی 6 اپریل کو ہونے والے پڈوچیری اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے آج ایک انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ مودی کی 25 فروری کے بعد پڈوچیری میں این ڈی اے امیدواروں کی حمایت میں دوسرا جلسہ ہوگا۔
اے این آر سی رہنما اور سابق وزیر اعلی این رنگسمی دو سیٹوں تتنچاوادی اور ینم سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 6 اپریل کو پڈوچیری میں پولنگ ہوگی۔