ETV Bharat / state

چنئی میں پولیس اہلکار کی کورونا سے موت

کورونا وائرس(کووڈ-19)انفکشن کے معاملے میں ملک میں دوسرے نمبر پر قائم تمل ناڈو کے دارالحکموت چنئی میں انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس)کے چند افسران سمیت 1150 سے زائد پولیس اہلکار اس مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور بدھ کومزید ایک پولیس اہلکارکی موت کے بعد اموات کی تعداد دوہوگئی۔

چنئی میں پولیس اہلکار کی کورونا سے موت
چنئی میں پولیس اہلکار کی کورونا سے موت
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 7:49 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق چنئی کے پتینمپکم تھانہ کے اسپیشل سب انسپکٹر آر منیمارن کورونا سے متاثر پائے گئے تھے، جنہیں علاج کے لئے کرومیپیٹ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں بہتر علاج کے باوجود انہوں نے آج صبح دم توڑ دیا۔
سال 1986 میں پولیس فورس میں بھرتی ہوئے منیمارن کو سانس لینے میں تکلیف کے بعد گزشتہ 11 جون کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

بعد ازاں 14جون کوان کی حالت سنگین ہونے کے بعد انہیں نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

اس کے بعد سے ہی ان کا علاج آئی سی یو میں کیا جارہا تھا لیکن طبیعت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔
چنئی شہر پولیس علاقہ کے وہ دوسرے پولیس اہلکار ہیں جن کی کورونا سے موت ہوئی ہے، اس سے قبل ممبلم تھانہ کے انسپکٹر ایس بالا مرلی کی کورونا سے17جون کو موت ہوئی تھی،چنئی میں کورونا سے اب تک کچھ آئی پی ایس افسران سمیت 1150سے زائد پولیس اہلکار متاثر ہو چکے ہیں۔

دارالحکومت کے مختلف اسپتالوں میں 54 پولیس اہلکاروں کا علاج کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ 600 سے زائد کوارنٹائن کیے گیے ہیں۔
اس درمیان کورونا سے 450پولیس اہلکار صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ تو وہیں صحت یاب ہوچکے ان پولیس اہلکاوروں نے دوبارہ ڈیوٹی جوائن کر لی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ تمل ناڈو میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا وائرس کے معاملے میں تیزی سےاضافہ ہورہا ہے۔

ریاست میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 3943 معاملے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 90167 پر پہنچ گئی ہے اور اسی مدت میں 60 لوگوں کی موت سے اموات کی تعداد 1201 ہوگئی ہے۔

ریاست میں 50074 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے۔
دارالحکومت چنئی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور یہاں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی اہم وجہ بھی انفکشن میں اضافہ کی شرح ہے۔

دارالحکومت میں کورونا سے اب تک 58327 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 885 کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.