ETV Bharat / state

'محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپے ماری جانبدارانہ' - DMK

کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبر م نے تمل ناڈو کے تھوتھوکڑی لوک سبھا سیٹ سے دراوڑ منیتر کزگم (ڈی ایم کے) امیدوار ایم کنی موئی کے گھر اور دفتر میں محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپے ماری کو جانبدارانہ قرا ردیا ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Apr 17, 2019, 11:45 PM IST

چدمبرم نے ٹویٹ کرکے کہا’’ خبر یہ ہے کہ ان کے(محترمہ کنی موئی)رہائش گاہ پر چھاپے ماری کے دوران کچھ بھی نہیں ملا۔‘‘ انہوں نے انکم ٹیکس افسران پر جانبدارانہ رویہ اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ’’یہ کیسے ممکن ہے کہ صرف اپوزیشن لیڈروں کے بارے میں ہی (انکم ٹیکس افسران) خفیہ معلومات حاصل کررہے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو میں 2019کے پارلیمانی انتخابات کا اہم معاملہ انکم ٹیکس محکمہ کا جانبدرانہ رویہ ہے۔‘‘

خیال رہے کہ الیکشن افسران نے منگل کو تمل ناڈو کے ٹوٹی کورین میں واقع محترمہ کنی موئی کی رہائش گاہ پر چھاپے ماری کی ۔ وہ اسی پارلیمانی حلقہ سے ڈی ایم کے کی امیدوار بھی ہیں۔

اس دوران کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے الزام لگایا کہ مودی کے پاس انکم ٹیکس محکمہ چھاپہ ماری کے ذریعہ اپوزیشن لیڈروں کو ڈرانے کا واحد ہتھیار رہ گیا ہے۔ اس الیکشن میں لڑنے کے لئے بی جے پی کے چار معاون ہیں وزیر اعظم نریندر مودی ‘ بی جے پی صدر امت شاہ ‘ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ۔ لوگ اسے دیکھ رہے ہیں اور 23مئی کو بی جے پی کو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.