ETV Bharat / state

Kaanum Pongal Festival تمل ناڈو میں کانم پونگل تہوار کے لئے پندرہ ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات - کانم پونگل تہوار

تمل ناڈو میں کانم پونگل تہوار کے پیش نظر پندرہ ہزار سے زائد پولیس اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس دوران سمندر میں نہانے پر پابندی رہے گی۔ لوگوں کو سمندر میں جانے سے روکنے کے لئے بیریکیڈس لگائے گئے ہیں۔ Kaanum Pongal Festival in Tamil Nadu

تمل ناڈو میں کانم پونگل تہوار کے لئے 15ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 5:25 PM IST

چنئی: تمل ناڈو میں چار روزہ پونگل میلہ کے اختتام میں کل ہونے والے کانم پونگل سے پہلے 15 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے دو سال بعد اس سال ہونے والے تہوار میں مشہور مرینا بیچ فرنٹ پر بہت زیادہ لوگوں کے اکھٹا ہونے کا اندازہ ہے، کل اتوار اور پونگل کی چھٹی کے موقع اپنی سب سے پسندیدہ جگہ سمندر ساحل پر لاکھوں لوگوں کی بہت زیادی بھیڑ دیکھی گئی۔ تہوار کے مد نظر چنئی شہرکے پولیس کمشنرشنکر جیوال نے وردی اور سادے کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ مرینا بیچ سمیت سبھی جگہوں پرسخت نگرانی یقینی کرنے کے لئے کئی دیگر طریقے کرنے کی ہدایت دئے ہیں۔اس موقع پر ریاست کے مختلف حصوں سے آ ئے لاکھوں لوگوں کے اکھٹا ہونے کے آثار ہیں۔

انھوں نے بتایاکہ اس موقع پر ریاستی پولیس کے 15ہزارسے زائد اور ایک ہزار ہوم گارڈ کے مرینا بیچ اور شہر کے دیگر حصوں میں حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ مرینا بیچ پر واقع سابق وزیر اعلی ایم جی آر، جے جیللیتا،ایم کروناندھی اور سی این انادروئی یادگاروں پر بڑی تعدادمیں لوگوں کے اکھٹا ہونے کے مد نظر پولیس اہلکاروں تعینات کئے جائیں گے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ساحل سمندر کے سامنے مرینا اور بیسنٹ نگر الیٹس بیچ پر گشت کے کے لئے سبھی علاقوں کے گاڑیوں کو تعینات کیا جائے گا۔ پولیس کمشنر شنکرجیوال نے بتایا کہ ساحل سمندر پر شدید بھیڑ ہونے کی وجہ سے پولیس نے کل کے لئے آمد رفت میں تبدیلی کا اعلان کیاہے۔ انھوں نے بتایا کہ مستقل طورپر بیریکیڈس لگا دئے گئے ہیں۔ خواتین کو پریشان کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کو کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jallikattu مدورائی میں جلی کٹو مقابلہ کا آغاز

تمل ناڈو فائربریگیڈ اور بچاوخدمات کے اہلکاروں نے بتایا کہ حادثہ کی روک تھام کے تحت لائف جیکیٹ سے لیس مختلف فائراسٹیشنوں کے 50سے زائد فائر فائیٹر شہر کے سمندر ساحل پر تعینات کیا جائے گا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس دوران سمندر میں نہانے پر پابندی رہے گی۔ لوگوں کو سمندر میں جانے سے روکنے کے لئے بیریکیڈس لگائے گئے اور پولیس اہلکاروں کا کھوڑسوار دستہ سمندر کے کنارے گشت کر رہا ہے۔ سمندر کنارے لوگوں کو سمندر میں نہانے سے بچنے کی تنبیہ والے بورڈ بھی لگائے جائیں گے۔ وہیں سمندر کی لہروں سے بچانے کے لئے بچاؤ ٹیم بھی تعینات رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آس پاس کے علاقوں سے مچھواروں کی ٹیم اور140فیصد تیراکوں کی ٹیم کو بھی کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے لائف گارڈ کے طور پر تیار رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ دیگر احتیاطی طریقے بھی کئے گئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.