ETV Bharat / state

چینئی: سی اے اے کے خلاف مظاہرہ، سینکڑوں حراست میں - چینئی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج

ریاست تمل ناڈو کے دارالحکومت چینئی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے سیںکڑوں افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

سی اے اے کے خلاف مظاہرہ، سینکڑوں حراست میں

author img

By

Published : Feb 15, 2020, 9:27 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:40 AM IST

گزشتہ روز چینئی کے واشرمن پیٹ میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے مابین تصادم ہوا جس کے بعد پولیس نے سینکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔

سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ، ویڈیو

تفصیلات کے مطابق مظاہرین سی اے اے اور این آر سی مخالف نعرہ لگاتے ہوئے بیچ راستے پر بیٹھ گئے تھے، جب پولیس نے انہیں ہٹانے کی کوشش کی تو مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپ ہوئی۔

چینئی میں منٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب سی اے اے اور این آر سی کے خلاف بڑی تعداد میں لوگوں کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے پولیس نے کارروائی کی، پولیس نے مبینہ طور پر ان مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جو واشرمین پیٹ میں مظاہرہ کر رہے تھے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے)، قومی شہری رجسٹر(این آر سی) اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کے خلاف پورے ملک میں مظاہرے ہو رہے ہیں، وہیں چینئی پولیس نے مبینہ طور پر ان مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا ہے جو واشرمین پیٹ میں مطاہرہ کر رہے تھے۔

منٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب بڑی تعداد میں لوگوں کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے پولیس نے کارروائی کی اور سیںکڑوں مظاہرین کو حراست میں بھی لیا تاہم بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واشرمین پیٹ کے علاقے میں ہزاروں افراد سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف اکٹھا ہوئے تھے لیکن معاملہ اس وقت سنگین ہو گیا جب پولیس نے کچھ لوگوں کو زبردستی احتجاجی جگہ سے ہٹا دیا اور اس کے بعد مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ ہوئی۔

یہاں اکٹھا لوگوں کو ہٹانے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا، لیکن لوگ اس کے باوجود نہیں ہٹے بعد میں پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لیا جنہیں بعد میں رہا کر دیا گیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.