ETV Bharat / state

Stalin On DMK-BJP Alliance بی جے پی کے ساتھ ڈی ایم کے کے اتحاد کا امکان نہیں، اسٹالن

author img

By

Published : May 29, 2023, 9:24 PM IST

تمل ناڈو کے وزیر اعلی اسٹالن نے سنگاپور کے سرکاری دورے کے دوران ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بی جے پی کے ساتھ کسی طرح کے اتحاد سے صاف انکار کیاہے۔

بی جے پی کے ساتھ ڈی ایم کے کے اتحاد کا امکان نہیں، اسٹالن

چنئی: دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے کہا کہ ان کی پارٹی کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے اتحاد کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اسٹالن نے سنگاپور کے سرکاری دورے کے دوران ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بی جے پی کے ساتھ کسی طرح کے اتحاد سے صاف انکار کیاہے۔ انٹرویو کے اقتباسات حال ہی میں ریاستی حکومت نے جاری کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے ناخوشگواردنوں میں آنجہانی لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ ایم کروناندھی کی قیادت میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد تھا،تب اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والی بی جے پی میں کافی اختلافات تھے۔ انہوں نے زور دیا کہ اب ڈی ایم کے اور بی جے پی کے درمیان اتحاد کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا 'ہم پریشان نہیں ہیں۔ ہم ان کی کمزوری پر سیاست نہیں کرتے ہیں ۔ ہم اپنے اصولوں اور اپنے حامیوں پر منحصر ہیں اور رہیں گے۔ جہاں تک حکومت کا تعلق ہے، تمل اور تمل ناڈو کی فلاح و بہبود سب سے اہم ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Mk Stalin On Dravidian Model ذات پات کے نام پر تفریق کرنے والے لوگ دراوڑی ماڈل کو نہیں سمجھیں گے، اسٹالن

ڈی ایم کے کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے کہا کہ 'ہم تمل کو لازمی (سیکھنا) اور تاملوں کے لیے روزگار کو ترجیح دینے جیسے اقدامات کو نافذ کر رہے ہیں۔' ایک سوال کے جواب میں اسٹالن نے کہا کہ انہیں کھیلوں کی ترقی کے وزیر اور ان کے بیٹے ادے ندھی اسٹالن کے کام پر فخر ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.