ETV Bharat / state

پولیس قتل معاملہ میں این آئی اے کا چھاپہ - پولیس قتل معاملہ میں این آئی اے کا چھاپہ

قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے اسپیشل پولیس سب انسپکٹر وائی ولسن قتل معاملے میں تمل ناڈو کے ضلع کنیا کماری میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔

پولیس قتل معاملہ میں این آئی اے کا چھاپہ

author img

By

Published : Feb 24, 2020, 8:05 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:54 AM IST

پولیس ذرائع نے ابتدائی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ چھاپوں کی یہ کاروائی صبح شروع کی گئی جو فی الحال تھتھوکوڈی، چنئی، سلیم، کڈّالور اور نویلی علاقے میں جاری ہے۔

دراصل دلی پولیس نے کچھ وقت قبل اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) سے وابستہ خواجہ معین الدین کو گرفتار کیا تھا۔ جس کا بدلا لینے کے لیے انتہاپسندانہ سرگرمیوں سے منسلک دو مشتبہ افراد اے عبدالشمیم (32) اور ایم توفیق (28) نے کیرلا تمل ناڈو سرحد کی پڑتانتھالومودو چوکی پر تعینات ولسن کو آٹھ جنوری کو قتل کر دیا گیا تھا۔

خواجہ معین الدین ملک میں دہشت گردانہ حملے انجام دینے کے لیے آئی ایس کا نیٹ ورک تیار کر رہا تھا اور اسی معاملے میں دلی پولیس نے اسے گرفتار کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ کیرلا کے چار ارکان این آئی اے ٹیم نے تھتھوکوڈی ضلع میں تیروچیندور علاقے کے نزدیک کایالپور پٹینم میں محی الدین فاطمہ کے گھر پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر تلاشی لے رہی ہے۔ پولیس سب انسپکٹر کے قتل سے قبل شمیم اور توفیق دونوں اس کے گھر میں کچھ وقت کے لیے رکے تھے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.