پراسرار شئے کے زمین پر گرنے کے واقعہ کے بعد لوگوں میں خوف کا ماحول ہے جس کو دیکھتے ہوئے حکام نے لوگوں سے اس واقعہ کی جلد تحقیقات کرانے کا وعدہ کیا ہے۔
آسمان سے گری اس پراسرار شئے کے زمین پر گرنے کے بعد تقریباً دو کیلو میٹر تک زوردار دھماکہ کی آواز سنائی دی۔
یہ واقعہ برسام بائی پاس کے قریب پلیا علاقہ میں صبح 6.15 بجے پیش آیا جبکہ واقعے کے فوری بعد سب ڈیویژنل آفیسر بھوپیندر یادو پولیس اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے۔
مشکوک مواد کے بارے میں بہت ساری قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، کچھ لوگوں کہنا ہے یہ مارٹر بم کی طرح ہے اور بعض لوگوں کے مطابق آواز ہیلی کاپٹر کی طرح تھی۔ کچھ مقامی افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تباہ شدہ جہاز کا ایک حصہ ہوسکتا ہے۔
بھوپیندرا یادو نے کہا کہ ’آسمان سے مشتبہ شئے کرنے کے بعد زوردار آواز سنائی دی‘۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کی ٹیم کو تحقیقات کےلیے بلایا گیا ہے اور اس علاقہ میں سیکوریٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔
پراسرار چیز سے ابھی بھی شدید گرم دکھائی دے رہی ہے جبکہ اس معاملہ میں چھان بین جاری ہے۔ مقامی لوگوں کو اس مقام سے دور رکھا جارہا ہے اور انہیں افواہیں نہ پھیلانے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔