تھانجاور/چنئی: ایل ٹی ٹی ای کے رہنما وی پربھاکرن کو ان کے کٹر حامی اور تمل نیشنلسٹ پارٹی کے بانی پازہ نیڈومارن نے زندہ بتایا ہے۔ نیڈومارن نے کہا کہ "تمل نیشنلسٹ کے رہنما پربھاکرن زندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ انکشاف ان کے خاندان کی اجازت سے کر رہے ہیں۔' واضح رہے کہ ایل ٹی ٹی ای کے سپریمو پربھاکرن مئی 2009 میں سری لنکا کی خانہ جنگی میں مردہ قرار دیے گئے۔
اس انکشاف کے ساتھ مسلسل ابہام دور ہو جائے گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس کے ٹھکانے کا انکشاف نہیں کریں گے۔ تمل ناڈو میں پربھاکرن کے بھروسہ مند لیڈر نیڈومارن نے تھانجاور میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ کئی مواقع پر وانی کے جنگلوں میں گوریلا لیڈر سے ملا تھا۔'
سری لنکا میں عوامی بغاوت جس نے راجا پاکسا خاندان کی حکمرانی کا تختہ الٹ دیا ہے، پربھاکرن کے لیے کھل کر سامنے آنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ یہاں تمل ایلم اور تمل کے لوگوں کی آزادی کے لیے اپنے منصوبے کا اعلان کریں گے اور پوری دنیا کو ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
اس موقعے پر جاری کردہ ایک بیان میں تامل رہنما نے کہا کہ "جب تک ایل ٹی ٹی ای مضبوط تھی، بھارت مخالف قوتیں سری لنکا میں اپنی گرفت مضبوط نہیں کر سکتی تھیں۔ پربھاکرن اپنے عزم پر ثابت قدم تھے کہ وہ بھارت کے خلاف کسی بھی قسم کی دشمنی کی اجازت نہیں دیں گے۔ اب چین بحر ہند کے خطے میں اپنی مضبوط موجودگی پر تلا ہوا ہے جو کہ بھارت کے لیے خطرہ ہے۔ بیجنگ سری لنکا کو بھارت کے خلاف لانچ پیڈ میں تبدیل کر رہا ہے۔ اس لیے نئی دہلی کو اس پر غور کرنا چاہیے اور اس کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔"
مزید پڑھیں: