ETV Bharat / state

تمل ناڈو کے نو اضلاع میں مقامی بلدیاتی ووٹنگ شروع

تمل ناڈو کے نو نئے تعمیر شدہ اضلاع میں بلدیاتی اداروں کے لیے بدھ کی صبح پہلے مرحلے کی پولنگ سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان شروع ہوگئی ہے۔

تمل ناڈو کے نو اضلاع میں مقامی بلدیاتی ووٹنگ شروع
تمل ناڈو کے نو اضلاع میں مقامی بلدیاتی ووٹنگ شروع
author img

By

Published : Oct 6, 2021, 11:50 AM IST

چینئی: تمل ناڈو کے نو نئے تعمیر شدہ اضلاع میں دیہی مقامی بلدیاتی اداروں کے لیے بدھ کی صبح پہلے مرحلے کی پولنگ سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان شروع ہوگئی ہے۔

چنگل پٹو، کالاکوریچی، کانچی پورم، رانی پیٹ، ٹینکاسی، تیرونیل ویلی، تروپٹور، ویلور اور ویلو پورم اضلاع میں پولنگ صبح سات بجے سے شروع ہوئی۔ ووٹنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ آخری ایک گھنٹہ یعنی 5 بجے سے 6 بجے تک کا وقت کوویڈ مریضوں اور وائرل متاثرین کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔

پولنگ کے پہلے مرحلے میں سیکورٹی کے پیش نظر 17 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور 3400 ہوم گارڈز تعینات کیے گئے ہیں۔

ان حلقوں میں 7،921 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 41 لاکھ 93 ہزار 996 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ان میں 37،77،524 مرد ، 38،81،361 خواتین اور 835 خواجہ سرا ووٹر ہیں۔

یہاں اہم مقابلہ حکمران دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے درمیان ہے۔

مزید پڑھیں:

یہاں ہر ووٹر کو چار عہدوں کے لیے چار ووٹ ڈالنے ہوں گے۔ اس لحاظ سے ووٹ بیلٹ پیپرز مختلف رنگوں میں دیئے جائیں گے۔ ضلع پنچایت وارڈ کونسلر اور پنچایت یونین وارڈ ممبران کے عہدوں کے امیدواروں کو پارٹی کا انتخابی نشان تقسیم کیا گیا ہے جبکہ گرام پنچایت سرپنچ اور ممبر کے عہدوں کے لیے انتخابات آزادانہ ہوں گے۔

دوسرے مرحلے کی پولنگ 9 اکتوبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 12 اکتوبر کو ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.