ETV Bharat / state

اسٹالن کی بیٹی اور داماد کی رہائش گاہ پر انکم ٹیکس کا چھاپہ - تیاریوں میں مصروف

ڈی ایم کے جنرل سکریٹری دورئیمروگن نے کہا کہ جب سیاسی جماعت اپنی انتخابی مہم مکمل کرنے والی ہے اور ووٹنگ کے دن کی تیاریوں میں مصروف ہے تب محکمہ انکم ٹیکس محترمہ سینتھامرے کے گھر پر سیاسی انتقام کے جذبات سے چھاپے ماری کر ارہی ہے۔

income tax
income tax
author img

By

Published : Apr 2, 2021, 10:27 PM IST

انکم ٹیکس کے افسران نے جمعہ کو دروڑمونیترکژگم ( ڈی ایم کے) کے صدر ایم کے اسٹالن کی بیٹی اورداماد کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع نے بتایا کہ 25 سے زائد افسران تمل ناڈو میں محترمہ سینتھامرے نیلانگرائی کی رہائش گاہ، دفتر اور ریئل اسٹیٹ فرم پر چھاپے جاری ہیں۔

چھاپے کے دوران مرکزی نیم فوجی دستوں کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ انکم ٹیکس افسران نے مسٹراسٹالن کے داماد مسٹر سبریسن سے متعلق لوگوں کے ٹھکانوں، ڈی ایم کے کی آئی ٹی یونٹ کے ممبر کارتک موہن اور جی سکویئربالا کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔

ساتھ ہی محکمہ انکم ٹیکس نے انّانگر سے ڈی ایم کے رکن اسمبلی ایم کے موہن کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے۔ ڈی ایم کے نے محترمہ سینتھامرے کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔ ڈی ایم کے نے کہا ہے کہ یہ چھاپے مرکز کی بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد حکومت کی جانب سے سیاست سے متاثر ہو کرمارے جارہے ہیں۔

مسٹر اسٹالن نے ان چھاپوں کے تعلق سے وزیراعظم نریندر مودی کی تنقید کرتے ہوئے کہا ’’مجھے چنئی واقع میری بیٹی کے گھرپر چھاپے مارے جانے کی اطلاع ملی ہے۔‘

اریاوولر علاقہ میں انتخابی تشہیر کررہے مسٹر اسٹالن نے کہا کہ وہ ان چھاپوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اے آئی اے ڈی ایم کے حکومت کو بچارہی ہے۔ میں مسٹر مودی سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ڈی ایم کے ہے، یہ نہ بھولیے کہ میں کلیگنارکا بیٹاہوں۔

انہوں نے کہا، ’’میں اس سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔ اس اسٹالن نے ایمرجنسی کے دوران میسا کو دیکھاہے۔ وہ سوچتے ہیں کہ مجھے چھاپے سے ڈرا سکتے ہیں، یہ اے آئی اے ڈی ایم کے، کے ساتھ ہوسکتا ہے لیکن یہ ڈی ایم کے ساتھ نہیں۔

ڈی ایم کے جنرل سکریٹری دورئیمروگن نے کہا کہ جب سیاسی جماعت اپنی انتخابی مہم مکمل کرنے والی ہے اور ووٹنگ کے دن کی تیاریوں میں مصروف ہے تب محکمہ انکم ٹیکس محترمہ سینتھامرے کے گھر پر سیاسی انتقام کے جذبات سے چھاپے ماری کرارہی ہے۔

اس سے قبل ڈی ایم کے رککن اسمبلی ای وی ویلو کے تروونّاملائی کے ٹھکانوں پر چھ مارچ کو چھاپے مارے گئے تھے۔ ساتھ ہی ان کے کالج کیمپس میں بھی۔ اس چھاپوں کے دوران 3.5 کروڑ روپے ضبط کئے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.