ETV Bharat / state

تمل ناڈو کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش، اسکولز اور کالجز میں چھٹی کا اعلان - منگل کو بھی کچھ علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

Tamil Nadu heavy rainfall: تمل ناڈو کے جنوبی اضلاع میں اتوار سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ بارش کی وجہ سے جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا ہے۔ منگل کو بھی کچھ علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے اسکولز اور کالجز کو چھٹی دے دی ہے۔

Heavy rain in many districts of Tamil Nadu

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 8:45 AM IST

Updated : Dec 18, 2023, 11:03 AM IST

چنئی: تمل ناڈو کے جنوبی اضلاع میں پیر(18 دسمبر) کو بھی موسلادھار بارش جاری ہے۔ پالیم کوٹائی میں 26 سینٹی میٹر اور کنیا کماری میں 17 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ دریں اثنا، سیلاب سے متاثرہ لوگ ترونیل ویلی ضلع کے ایک شیلٹر کیمپ میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ شیلٹر کیمپ کے ایک منظر میں لوگوں کو راشن کے لیے قطار میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

تھوتھکوڈی ضلع کے تعلقہ شری وینکنٹم میں اتوار کو 525 ملی میٹر بارش ہوئی۔ علاقے میں مزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تروچندر، ستھانکولم، کیاتھر، اوٹاپیڈرم میں بھی شدید بارش کی توقع ہے۔ اس دوران مکانات کو نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تھوتھکوڈی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے مویشیوں کے نقصان کی اطلاع ملی ہے۔

اس کے علاوہ ترونیل ویلی کے پالیم کوٹائی میں اتوار کی شام 5:30 بجے تک 260 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ویردھونگر ضلع کے کچھ حصوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔ ویردھونگر ضلع کلکٹر نے 18 دسمبر کو اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ تمل ناڈو حکومت نے شدید بارش کی وجہ سے پیر کو ترونیل ویلی، تھوتھکوڈی، کنیا کماری اور ٹینکاسی اضلاع میں تمام اسکولوں، کالجوں، نجی اداروں، بینکوں اور مالیاتی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تھوتھکوڈی ضلع میں رات سے بارش جاری ہے۔ کوول پٹی علاقے میں 40 جھیلوں میں سطح آب میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق کنیا کماری، ترونیل ویلی اور تھوتھکوڈی میں ایک یا دو مقامات پر شدید بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق، 18 دسمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری، ترونیل ویلی، تھوتھکوڈی، رامناتھ پورم، پڈوکوٹائی اور تھانجاور اضلاع میں ایک یا دو مقامات پر بھاری بارش کا امکان ہے۔

  • 19 دسمبر کو موسلادھار بارش کا امکان:

19 دسمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری، ترونیل ویلی، تھوتھکوڈی اور رامناتھ پورم اضلاع میں ایک یا دو مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق، 19 دسمبر کو تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں ایک یا دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ آندھی چلنے اور بجلی گرنے کا امکان ہے۔ کوول پٹی، ایٹیا پورم، ولاتیکولم، کالوگوملائی، کیتھر، کدمبور، ویمبر، سورنگڈی اور تھوتھکوڈی ضلع کے دیگر علاقوں میں اتوار کی صبح سے ہی مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ اس موسلادھار بارش کی وجہ سے کوول پٹی کے آس پاس کی ندیوں اور جھیلوں کے سطح آب میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کوسلی پٹی اور انعام مانیاچی کے علاقوں میں بارش کے پانی کی وجہ سے ندیوں میں طغیانی ہے۔ پانی کے بہاؤ کو روکنے کے لیے ریت کے تھیلے اور جے سی بی مشینوں کا استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:چندرا بابو نائیڈو کا مچونگ طوفان کو قومی آفت قرار دینے کا مطالبہ

  • ڈیزاسٹر رسپانس فورس تعینات:

تمل ناڈو کے ریونیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر، کے کے ایس ایس آر رام چندرن نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مختلف احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں۔ خاص طور پر مذکورہ اضلاع کے لیے وزراء اور دو آئی اے ایس افسران کو الگ سے مقرر کیا گیا ہے۔ وہ کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ احتیاطی اقدام کے طور پر، 250 اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف ) اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کو کنیا کماری، ترونیل ویلی، توتیکورن اور ٹینکاسی اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے۔

Last Updated : Dec 18, 2023, 11:03 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.