کسٹمز کمشنر کی جانب سے جاری کردہ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ انٹلی جنس اطلاع کے مطابق ایک مسافر فضل الدین (26) جو ائر انڈیا کی اڑان پر دبئی سے انا انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچا تھا ، کو روکا گیا اور اس کی تلاشی لی گئی۔
فضل الدین سے 31.50 لاکھ روپے مالیت کا 648 گرام سونا برآمد کیا گیا۔ برآمد شدہ سونا کسٹم ایکٹ کے تحت ضبط کرلیا گیا ہے۔ مسافر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس معاملے میں تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی ہوائی اڈے پر خاتون کارتوس کے ساتھ گرفتار
یو این آئی