ETV Bharat / state

تملناڈو کے ضلع ورودھنگر میں پٹاخہ کے کارخنہ میں آتشزدگی، متعدد افراد ہلاک - آگ لگ گئی

تمل ناڈو کے ضلع ورودھنگر کے سیواکاسی میں واقع پٹاخہ کے کارخانہ میں آگ لگ گئی جس میں 5 افراد ہلاک اور دیگر 14 زخمی ہوئے ہیں۔

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 8:32 PM IST

جنوبی ریاست تملناڈو کے ضلع ورودھنگر میں واقع پٹاخہ کے کارخانہ کلیئر کوروچی میں سلسلہ وار دھماکہ ہوا جس میں 5 افراد ہلاک جبکہ 14 دیگر شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کا علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارخانہ میں کام کرنے والے چند ملازمین پٹاخہ بنانے میں مصروف تھے۔

اس فیکٹری کے مالک تھنگاراج پنڈئن ہیں۔ کارخانہ میں تقریباً 200 ملازمین برسرکار ہیں۔ 13 سے زائد عمارتیں اس دھماکے میں متاثر ہوئی ہیں۔ ہلاک ہونے والیے 5 افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیوں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے سیواکاسی سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے چند کی حالت انہتائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

بتایا جا رہا ہےکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 12 فروری کو ورودھنگر ضلع کے ستور کے قریب اچنکولم علاقہ میں بھی پٹاخہ کے ایک کارخانہ میں سلسلہ وار دھماکہ ہوا تھا جس میں 23 افراد ہلاک اور دیگر 20 زخمی ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.