ETV Bharat / state

پڈوچیری میں کانگریس کے سابق کونسلر کا قتل - CONGRESS counsellor KILLED IN PUDUCHERRY

پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔ علاقے میں کوئی بھی سی سی ٹی وی کیمرا نہ ہونے کی وجہ سے فی الحال حملہ آوروں کا پتہ نہیں چل سکا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 7:54 PM IST

پڈوچیری میں گوریمیدو کے نزدیک ٹرانسپورٹ نگر میں بدھ کے روز کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے کامراج نگر وارڈ سے کانگریس کے سابقہ ​میونسپل کونسلر کو تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر کے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق سابق کونسلر کی شناخت سندر (53) کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ ٹرانسپورٹ نگر کے نزدیک صبح کی سیر کر رہے تھے، جس دوران حملہ آوروں کے ایک گروہ نے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا جس سے موقع پر ہی ان کی موت ہو گئی۔ جائے وقوعہ سے گزررہے لوگوں نے یہ اطلاع گوریمیدو پولیس کو دی، جس کے بعد پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔ علاقے میں کوئی بھی سی سی ٹی وی کیمرا نہ ہونے کی وجہ سے فی الحال حملہ آوروں کا پتہ نہیں چل سکا۔
سندر سابق وزیر اعلیٰ این رنگاسوامی کے بڑے حامی تھے اور جب رنگاسوامی نے این آر کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی تب وہ بھی ان کی پارٹی میں شامل ہو گئے تھے اور پارٹی کے بڑے لیڈروں میں سے ایک تھے۔ اس کے خلاف متعدد معاملے زیر التوا تھے اور کہا جارہا ہے کہ اپسی رنجش کی وجہ سے ان کا قتل کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.