اس سیٹ پر تین خواتین سمیت کل 28 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جن میں سے زیادہ تر آزاد امیدوار ہیں۔
اپوزیشن ڈی ایم کے امیدوار کتھیر آنند کے احاطوں سے بڑی تعدادنقدی برآمد ہونے کے بعد اس سیٹ پر انتخاب منسوخ کردیا گیا تھا۔ اس سیٹ پر 18 اپریل کو ووٹنگ ہونی تھی۔ کتھیر ڈی ایم کے کے خرانچی اور سابق وزیر دورئی موروگن کے بیٹے ہیں ۔
ریاست میں برسراقتدارآل انڈیا انا ڈراوڑ منیتر کژگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) نے اس سیٹ پر دوبارہ این جے پی کے بانی اے سی شنموگم کو امیدوار بنایا ہے۔ اس سیٹ پر اہم مقابلہ اے آئی اے ڈی ایم کے اور ڈی ایم کے کے درمیان ہے۔