چنئی: انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ایک فلمی انداز کے آپریشن میں تمل ناڈو کے گہرے سمندر میں ایک کشتی کا پیچھا کرتے ہوئے 300 کلو گانجہ اور 500 گرام چرس کا تیل ضبط کیا۔ Drugs Seized in Tamil Nadu
سرکاری ریلیز کے مطابق منڈپم میں آئی سی جی اسٹیشن نے این سی بی کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں رامیشورم سے ایک مشکوک کشتی کے ساتھ چار افراد کو حراست میں لیا۔ ملزمان کو زبردست مشقت کے بعد پکڑا گیا۔ دراصل این سی بی کے اہلکاروں کو دیکھ کر وہ تیز رفتاری سے کشتی میں بھاگنے لگے۔ تلاشی کے دوران کشتی سے 300 کلو گرام گانجہ اور 500 گرام چرس کے آٹھ تھیلے ضبط کئے گئے۔ ان منشیات کی کل مالیت 1.3 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Drugs Seized in Kolkata کولکاتا سے کروڑوں روپے کی منشیات ضبط، تین گرفتار
یواین آئی