ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی کا تمل ناڈو دورہ، ڈرونز پر پابندی - مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح

PM Modi's visit to three states وزیراعظم نریندر مودی 19 جنوری کو تین ریاستوں مہاراشٹر، کرناٹک اور تمل ناڈو کا دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح انجام دیں گے۔

PM Modi's visit to Tamil Nadu
PM Modi's visit to Tamil Nadu
author img

By ANI

Published : Jan 18, 2024, 7:26 AM IST

تریچی: وزیراعظم مودی 19 جنوری کو تین ریاستوں کا دورہ کریں گے۔ جس میں تمل ناڈو بھی شامل ہے۔ تمل ناڈو کے تریچی کی ضلع انتظامیہ نے 20 جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی کے تریچی سری رنگم سری رنگناتھاسامی مندر کے دورے سے پہلے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی ہے، بدھ کو جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے۔

تریچی شہر میں 17 جنوری سے 20 جنوری تک ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ تریچی کے ضلع کلکٹر پردیپ کمار نے بھی وزیر اعظم کے دورے کے دوران ڈرون اور دیگر اشیاء اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔

ایک سرکاری ریلیز کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی 19 جنوری کو مہاراشٹر، کرناٹک اور تمل ناڈو کا دورہ کریں گے اور تینوں ریاستوں میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں گے۔ اور مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح کریں گے۔

دریں اثناء وزیراعظم مودی نے کیرالہ کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران بدھ کو سری کرشنا مندر، گرووائر میں ملک کے شہریوں کے لیے خوشی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "مقدس گرووائر مندر میں پوجا کی گئی۔ میں نے پوجا کے دوران ہر ہندوستانی شخص کی خوشحال کے لئے نیک تمنا کا اظہار کیا"۔ گرووائر مندر لارڈ گرووائرپن (لارڈ کرشنا) کے لیے وقف ہے اور کیرالہ میں ہندوؤں کے لیے ایک اہم عبادت گاہ ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایم مودی نے کیرالہ میں روڈ شو کیا، لوگوں نے کیا پرتپاک استقبال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.