بھاراتی کی جانب سے 14 فروری کو انٹرا پارٹی فورم میں درج فہرست طبقات کے خلاف کی گئی متنازعہ تقریر کے سامنے آنے کے بعد محاذ آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ’مدھیہ پردیش میں درج فہرست طبقہ کا ایک بھی جج نہیں ہے، جبکہ تمل ناڈو میں سابق وزیراعلیٰ ایم کرونا ندھی نے پہلی مرتبہ ایس وراداراجن کو ہائیکورٹ کا جج مقرر کیا تھا اور یہ تقرری بھیک کے سوا کچھ نہیں تھی‘۔
بعدازاں ڈی ایم کے، سینئر رہنما نے اپنے قابل اعتراض ریمارکس پر معذرت خواہی کرلی تھی۔