ETV Bharat / state

تمل ناڈو اسمبلی انتخابات: ڈی ایم کے نے پارٹی منشور جاری کیا - تمل ناڈو میں اپوزیشن جماعت دراوڑ منیتر کزگم

تمل ناڈو میں اپوزیشن جماعت دراوڑ منیتر کزگم (ڈی ایم کے) نے سنیچر کو جاری اپنے انتخابی منشور میں کہا کہ اگر انکی پارٹی برسراقتدار آئے گی تو ریاست کے تمام راشن کارڈ ہولڈروں کو چار ہزار روپے، آون دودھ، پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

DMK releases manifesto, promises lower fuel prices; jobs for locals
تمل ناڈو اسمبلی انتخابات: ڈی ایم کے نے پارٹی منشور جاری کیا
author img

By

Published : Mar 13, 2021, 10:51 PM IST

ریاست میں آئندہ چھ اپریل کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آج یہاں پارٹی کا منشور جاری کرتے ہوے ڈی ایم کے کے صدر ایم کے اسٹالن نے 500اعلانات کئے۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار میں آنے کے بعد انکی پارٹی ریاست میں تمام راشن ہولڈروں کی مدد کے طورپر چار ہزار روپے دے گی، یہ رقم ان کے اکاونٹ میں بھیجی جائے گی۔

اسٹالین نے کہاکہ خواتین رائے دہندگان کو راغب کرنے کے لئے آون دودھ کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کمی اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب پانچ اور چار روپے فی لیٹرکم کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ انکی پارٹی برسراقتدار آنے پر رسوئی گیس سلنڈر میں 100روپے کی سبسڈی کے علاوہ تمام راشن کارڈ ہولڈروں کو اضافی طورپر ایک کلو چینی اور اڑد کی سپلائی کرے گی۔

انہوں نے تمام سرکاری محکموں کے لئے خواتین ریزرویش کو 30سے 40فیصد کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی پولیس اہلکار کی موت ہوجانے پر اس کے کنبہ کو ایک کروڑ روپے کی مالی مدد دیئے جانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ انکی پارٹی ہندو مخالف نہیں ہے۔ انہوں نے پارٹی منشور میں ہندو مذہبی مقامات کے دیکھ بھال کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے اور مسجدوں اور کلیساوں کے لئے 200کروڑ روپے دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.