ETV Bharat / state

Chennai Rain Updates: تمل ناڈو میں بارش کا قہرجاری

author img

By

Published : Nov 19, 2021, 12:11 PM IST

Updated : Nov 19, 2021, 5:15 PM IST

جنوب مغرب اور اس سے متصل مغربی وسطی خلیج بنگال پر بنا ہوا کا کم دباؤشمالی تمل ناڈو اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں کو عبور کر گیا ہے۔

heavy rainfall in tamil nadu
تمل ناڈو میں بارش کا قہرجاری

چنئی: تمل ناڈو میں شدید بارش کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ ہر طرف پانی پانی نظر آرہا ہے۔

جنوب مغرب اور اس سے متصل مغربی وسطی خلیج بنگال پر بنا ہوا کا کم دباؤ شمالی تمل ناڈو اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلوں کو عبور کر گیا ہے۔

انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (IMD) نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اس بات کی اطلاع دی ہے کہ ہوا کا کم دباؤچنئی اور پڈوچیری کے درمیان ساحل کو عبور کر گیا۔

ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے آندھرا پردیش کے چتور، کڑپہ، نیلور، پرکاسم اور اننت پور اضلاع میں زبردست بارش ہوئی ہے اور تروملا مندر کے احاطے میں پانی بہہ رہا ہے۔

واضح رہے کہ چنئی اور پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کو راحت اور بچاؤ کے کاموں کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف کی 20 رکنی ٹیم تروولور ضلع میں تعینات کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس دوران شمالی تمل ناڈو کے اندرونی حصوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تمل ناڈو میں بارش کا قہر، ریڈ الرٹ جاری

بگڑتے ہوئے موسمی حالات کے پیش نظر کئی اضلاع کے اسکولز اور کالجز میں آج تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ دریں اثنا، کل شام سے چنئی شہر، مضافاتی علاقوں، کئی اضلاع اور مغربی خطوں میں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔

گذشتہ چند دنوں سے وقفے وقفے سے ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے شہر اور مضافاتی علاقوں کے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔

Last Updated : Nov 19, 2021, 5:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.