صنعت کار سنجے ڈالمیا کی کمپنی ڈالمیا ہیلتھ کیئر نے کورونا وائرس 'کووڈ -19' کے علاج کے لئے اپنے آیورویدک مرکب پالی -ہربل مرکب کے طبی تجربے کا آغاز کردیا ہے۔
ڈالمیا گروپ کے ڈالمیا سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (ڈی سی آر ڈی) اور آر اینڈ ڈی سیکشن نے تحقیق کے بعد 15 جڑی بوٹیوں کا پولی- ہربل مرکب تیار کیا ہے، جسے "آستھا- 15) کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔اس کا ذکر انڈین میڈیکل سسٹم میں بھی ہے۔
ملٹی سنٹرک فیز -3 کلینیکل ٹرائل کو باخبر رضامندی کی اعلامیہ، انشورینس کی شرائط اور ایتھیکل کمیٹی (ای سی) کی منظوری کے لئے مقررہ ہدایت نامے کے مطابق انجام دیا جائے گا۔ جو فیز 3 کلینیکل ٹرائل سی ٹی آر آئی میں رجسٹرڈ ہیں۔
کمپنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ تحقیقاتی مطالعہ وزارت آیوش کے چائے، مصالحوں جیسی جڑی بوٹیوں کے ذریعہ کورونا مہاماری کا علاج تلاش کرنے کے مشورے کے مطابق کیا گیا ہے۔
متعدد جڑی بوٹیوں کے مجموعہ کو 16 مارچ کو پیش کیا گیا تھا۔ چنئی کے اسپیشیلٹی گورنمنٹ اسپتال میں مریضوں پر اس کی ڈبل بلائنڈ ،کنٹرول تحقیق کی گئی ہے۔
ڈبل بلائنڈ اسٹڈی کے مطابق اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔ اب ڈاکٹروں کی رہنمائی میں اس مجموعہ کا فیز- 3 کلینیکل ٹرائل 'آستھا -15' پرائمری کووڈ 19 مراکز پر شروع کیا جائے گا۔
ڈالمیا گروپ آف کمپنیوں کے چیئرمین سنجے ڈالمیا نے کہا کہ، "ہم انسانوں پر اپنے انتہائی موثر آیورویدک مرکب کی آزمائش کر رہے ہیں، جس سے کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج میں مدد مل سکتی ہے۔ اس سے دوسرے طبی طریقوں کے مقابلے میں آیور وید کی بھی ساکھ قائم ہوگی، جو ہمارے ملک کا قدیم طبی نظام ہے۔