دراصل ایڈاپڈی ہمیشہ روایتی دھوتی پہنتے ہیں۔ لیکن کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے لیے سی ایم یہاں اسپورٹس مین کے سوٹ میں آیے تھے۔
اس ٹورنامنٹ میں چھ گروپس حصہ لے رہے ہیں۔
ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد سی ایم ایڈاپڈی بلے بازی کرنے میدان میں اترے۔ وہی ریاستی فشریز کے وزیر جئے کمار سی ایم کے سامنے بطور گیند باز آئے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 'افسران پر کافی دباؤ ہوتا ہے۔ اس لئے اگر ہم اس طرح کے کھیل کھیلتے ہیں تو ذہنی تناؤ ایک حد تک کم ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 'صحت مند زندگی گزارنے کے لیے اس طرح کے کھیلوں کا ہونا ضروری ہے۔'