ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور 3509 ریکارڈ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد بدھ کے روز متاثرین کی تعداد سات ہزار سے زیادہ ہوگئی۔
اس دوران ریاست میں 45 مزید افراد کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 911 ہوگئی ہے۔
ریاست بھر میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے اب تک پہلی مرتبہ کورونا وائرس کے معاملے تین ہزار سے زائد ہوئے ہیں، تاہم یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد اب 70977 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کی بلیٹین کے مطابق اب تک ریاسات کے 88 سرکاری اور نجی لیباریٹریز میں 1008974 نمونوں کی کورونا جانچ کی جاچکی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 32543 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے، جبکہ 30064 مریض مختلف ہسپتالز میں زیرعلاج ہیں۔
وہیں دوسری جانب کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے شدید طور پر متاثر مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 4841 معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد آج رات بڑھ کر 1.47 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق متاثرین کی تعداد بڑھ کر 147740 ہوگئی ہے، اس دوران 192 مزید افراد اس وبا کا شکار ہوگئے ہیں، جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6931 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس اور اموات کے معاملے میں مہاراشٹر بھارت کی تمام ریاستوں پہلے نمبر پر ہے۔