ETV Bharat / state

تمل ناڈو میں کورونا سے شفایابی کی شرح 85 فیصد سے متجاوز - شفایابی شرح

قابل ذکر ہے کہ انفیکشن اور اموات کے معاملے میں تمل ناڈو مہاراشٹر کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔

Corona's recovery rate in Tamil Nadu exceeds 85%
تمل ناڈو میں کورونا سے شفایابی کی شرح 85 فیصد سے متجاوز
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 10:12 PM IST

تمل ناڈومیں کورونا وائرس کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5958 نئے معاملے سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔ لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 85 فیصدی سے تجاوز کر گئی ہے۔اس دوران 5606 مریضوں کے شفایاب ہونے سے ان کی تعداد بڑھ کر 3.38 سے زیادہ ہوگئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3,97,261 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اسی عرصہ میں مزید 118 اموات کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6839 ہوگئی۔

اس دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 338060 پہنچ گئی۔ اس کے ساتھ ہی شفایابی شرح بڑھ کر 85.09 فیصد ہوگئی جو منگل کو 84.96 فیصد تھی۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ ریاست میں آج سرگرم معاملات کی تعداد میں 234 کا اضافہ درج کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 52362 ہوگئی جو منگل کو 52128 تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.