ETV Bharat / state

تمل ناڈو میں کورونا شفایابی شرح 86 فیصد سے متجاوز - تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے معاملات

تمل ناڈو میں کورونا وائرس’کووڈ-19‘ کا قہرکم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5928 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد منگل کو بڑھ کر4.34 لاکھ کے قریب پہنچ گئی،لیکن اچھی بات یہ رہی کہ مریضوں کی شفایابی شرح بڑھ کر 86 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔

Corona recovery rate in Tamil Nadu exceeds 86%
تمل ناڈو میں کورونا شفایابی شرح 86 فیصد سے متجاوز
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 10:08 PM IST

اس دوران مزید 6031 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد پونے چار لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 433969 ہوگئی۔یہاں اسی مدت کے دوران مزید 96 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 7418 ہوگئی ہے۔
اس دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,74,172 ہوگئی ہے۔اس کے ساتھ شفایابی شرح بڑھ کر 86 فیصد کے پار 86.22 فیصد پہنچ گئی جو پیر کے روز 86 فیصد تھی۔
راحت کی بات یہ ہے کہ ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد میں 199 کی کمی درج کی گئی،جس کے ساتھ ہی سرگرم معاملے کی تعداد کم ہوکر 52379 رہ گئی جو پیر کو 52578 تھی۔
قابل ذکر ہے کہ انفیکشن کے معاملے میں تمل ناڈو، مہاراشٹر اور آندھرا پردیش کے بعد تیسرے مقام پر پہنچ گیاہے جبکہ کورونا اموات کے معاملے میں تمل ناڈو مہاراشٹر کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.