ETV Bharat / state

تمل ناڈو: کوورنا کیسز 2.80 لاکھ کے قریب، صحتیابی کی شرح 79 فیصد - تمام مریضوں کا مختلف ہسپتالوں میں علاج چل رہا ہے

تمل ناڈو میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور آج کورونا کے 5,684 نئے ریکارڈ معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 2.80 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ صحتیاب ہونے والوں کی شرح اب 79 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔

tamil nadu corona update
کوورنا کیسز 2.80 لاکھ کے قریب، صحتیابی کی شرح 79 فیصد
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 10:24 PM IST

ریاست تمل ناڈو میں متاثرہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح آج بڑھ کر 79.20 فیصد پر پہنچ گئی جو بدھ کو 78.55 فیصد رہی تھی جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.63 فیصد رہ گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد 2,79,144 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 110 مزید لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 4571ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس دوران 6,272 مزید مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور ٹھیک ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 2,21,087 ہوگئی ہے۔

بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

ریاست میں فی الحال 53,486 فعال معاملے ہیں جو بدھ کو 54,184 تھے۔ تمام مریضوں کا مختلف ہسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرین کے معاملے میں تمل ناڈو ملک میں مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.