ETV Bharat / state

Tamil Nadu Road Accident تمل ناڈو میں آٹو اور بس کی ٹکر، ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک - تمل ناڈو میں سڑک حادثہ

تمل ناڈو کے چینگل پیٹو ضلع میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ آٹو اور بس کے درمیان ہوئے ٹکر کی وجہ سے پیش آیا۔ Auto and bus collide in Tamil Nadu

تمل ناڈو میں آٹو اور بس کی ٹکر، ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک

author img

By

Published : May 5, 2023, 9:02 AM IST

چنئی: ریاست تمل ناڈو میں چنئی سے تقریباً 55 کلومیٹر دور ماملا پورم کے قریب چینگل پیٹو ضلع کے منمائی گاؤں میں ایسٹ کوسٹ روڈ (ای سی آر) پر آج ایک آٹو تمل ناڈو اسٹیٹ ایکسپریس ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایس ای ٹی سی) کی بس سے ٹکرا گیا جس میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہلوکین میں تین خواتین، دو بچے اور آٹو ڈرائیور شامل ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت کاماچی (80)، اس کے بیٹے گووندن (60)، ان کی بیوی امولو (50)، ان کی بیٹی سوگنیا (28) اور ان کی دو پوتیاں ہری پریہ (8) اور کنشکا (6) کے طور پر کی گئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والے پڈوچیری سے واپس آ رہے تھے، جبکہ ایس ای ٹی سی کی بس چنئی سے پڈوچیری جا رہی تھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ مخالف سمت سے آرہا آٹو اچانک دائیں جانب مڑ گیا اور ایس ای ٹی سی بس سے ٹکرا گیا۔ تمام چھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر سروس اور ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ تمام چھ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور ان میں دو بچے بھی شامل تھے۔ مملا پورم پولیس نے معاملہ درج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Balod Road Accident: سڑک حادثہ میں ایک ہی کنبہ کے 11 افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.