ETV Bharat / state

Amit Shah Security Lapse چنئی میں امت شاہ کی سکیورٹی میں لاپرواہی - امت شاہ کا چنئی دورہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ مہاراشٹر کا دورہ کر کے ہفتہ کی رات تمل ناڈو پہنچے۔ چنئی ایئرپورٹ سے نکلنے کے بعد ہوٹل کی طرف جاتے ہوئے اچانک کچھ فاصلے پر اسٹریٹ لائٹس بند ہوگئیں۔ اس سلسلے میں بی جے پی کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔ Amit Shah security lapse in chennai

چنئی میں امت شاہ کی سکیورٹی میں لاپرواہی

author img

By

Published : Jun 11, 2023, 11:14 AM IST

چنئی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ گجرات، مہاراشٹر، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش کے اپنے دو روزہ دورے کے ایک حصے کے طور پر ہفتہ کی رات چنئی پہنچ گئے۔ ناندیڑ سے اڑان بھری پرواز رات 9.20 بجے چنئی ایئرپورٹ پہنچی۔ اس دوران جب امت شاہ ہوائی اڈے سے گوئنڈی میں اپنے ہوٹل کے لیے روانہ ہو رہے تھے تو ائیر پورٹ کے قریب سڑک کی سٹریٹ لائٹس بند ہو گئیں۔ بی جے پی کارکنوں نے اس سلسلے میں تمل ناڈو حکومت پر الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے وزیر داخلہ کی جان کو خطرہ ہو سکتا تھا۔

  • #WATCH | Tamil Nadu: BJP leaders and workers protest as they allege sudden power off outside Chennai airport as Union HM Amit Shah comes out of the airport pic.twitter.com/9LJtw322Ns

    — ANI (@ANI) June 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

تمل ناڈو بی جے پی کے ریاستی نائب صدر کرو ناگراجن نے کہا کہ یہ وہ راستہ تھا جو وزیر داخلہ نے طے کیا تھا، اس لیے اس راستے پر اسٹریٹ لائٹس بند کرنے کو 'سیکیورٹی لیپس' سمجھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارے رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ چنئی ایئرپورٹ سے نکل رہے تھے تو اچانک بجلی کیسے بند ہوگئی۔ یہ سیکیورٹی کی خرابی ہے۔ ریاستی حکومت کو اس کی سنجیدگی سے تحقیقات کرنی چاہیے۔ اس دوران بی جے پی کارکنوں کے ایک گروپ نے ریاستی حکومت پر جان بوجھ کر لائٹس بند کرنے کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج بھی کیا۔

مزید پڑھیں:۔ Amit Shah's convoy in Hyderabad حیدرآباد میں امت شاہ کے قافلے کے دوران سیکورٹی میں کوتاہی

امیت شاہ کا دورہ بی جے پی کی ایک ماہ تک جاری رہنے والی مہم کا حصہ ہے جس میں نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی کامیابیوں کو نو سالوں میں عوام تک پہنچانا ہے۔ وہ اتوار کی صبح چنئی جنوبی پارلیمانی حلقہ سے پارٹی کارکنوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ بعد ازاں دوپہر میں وہ ویلور کے قریب پالی کونڈہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اتوار کی شام ہی آندھرا پردیش کے لیے روانہ ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.