بی جے پی کے جنرل سکریٹری سی ٹی روی اور تمل ناڈو پردیش بی جے پی کے صدر ایل پی۔ مورگن نے محترمہ خوشبو سندر کو پارٹی میں گلدستہ دیکر خوش آمدید کہا۔ ان کے ساتھ تمل ناڈو کے ایک مشہور سیاسی صحافی مدن روی چندرن اور ہندوستانی ریونیو سروس کے سابق افسر سرونن کمارن بھی بی جے پی میں شامل ہوئے۔
پروگرام میں، محترمہ خوشبو سندر نے کہا کہ وہ تسلیم کرتی ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کو آگے لے جا.۔ یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ ہمارے پاس وزیر اعظم نریندر مودی کی مضبوط قیادت ہے اور ملک کے عوام یہ مانتے ہیں کہ مسٹر مودی کی قیادت میں ملک محفوظ ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب سے وہ بی جے پی کے لئے مکمل طور پروقف کارکن ہیں اور پارٹی جو بھی ذمہ داری سونپے گی وہ اسے پوری لگن کے ساتھ پوری کریں گی۔ انہوں نے اگلے سال تمل ناڈو میں ہونے والے انتخابات میں بی جے پی کی فتح کے لئے جی جان کے ساتھ سخت محنت کرنے کا بھی عزم کیا۔
محترمہ خوشبو فلمی دنیا کا ایک مشہور نام ہیں۔ انہوں نے تمل ، تیلگو ، کنڑا اور ملیالم کے علاوہ ہندی اور بھوج پوری میں 200 سے زیادہ فلموں میں بھی کام کیا۔ انہوں نے 2010 میں سیاست میں شمولیت اختیار کی اور ڈراوڑ مننیترا کژگم میں شامل ہوئی تھیں اور 2014 میں کانگریس میں شامل ہوگئیں جہاں انہیں ترجمان بنایا گیا تھا۔ وہ اب کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔