محکمہ صحت کی جانب سے یہاں بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق نئے معاملوں میں پڈوچیری علاقہ میں 425، یانم میں 53،کرائیکل میں 28 اور ماہے میں پانچ معاملے درج کیے گئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ لوگوں کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی جن میں پڈوچیری کے پانچ،یانم کے دو اور کرائیکل کا ایک متاثر شخص شامل ہے۔
مرکز کے زیراہتمام ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 213 متاثرین کو صحت مند ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دی گئی ہے۔ پڈوچیری علاقہ میں 186، کرائیکل میں پانچ اور یانم میں 22 متاثرہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
فی الحال پڈوچیری علاقہ میں 1872،کرائیکل 149، یانم 86 اور ماہے میں سات مریض زیرعلاج ہیں۔ اس کے علاوہ 2150 مریض آئیسولیشن میں رہ کر اپنا علاج کرارہے ہیں۔ پڈوچیری میں اب تک کورونا وائرس سے 11930 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 7486 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ یہاں اب تک کورونا وائرس سے 180 مریض جاں بحق ہوئے ہیں اور فی الحال 4264 فعال معاملات ہیں۔