تمل ناڈو کے کوددالور ضلع میں جمعرات کے روز کلور کیمیائی فیکٹری میں سلسلہ وار دھماکے میں چار مزدوروں کی موت ہوگئی۔
شروعاتی جانکاری کے مطابق دھماکے میں ایک درجن سے زیادہ مزدور زخمی ہوگئے۔ موقع پر پہنچے فائر اور ریسکیو کے اہلکاروں نے امدادی کارروائی شروع کردی ہے۔
زخمیوں کا علاج کوددالور کے سرکاری ہسپتال میں چل رہا ہے۔