سشانت کی موت کی خبر سے حیرت زدہ راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک 20 سالہ شخص نے تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں خودکشی کر لی۔ اس نے بدھ کے روز ضلع کے ورائٹی ہال میں خودکشی کی۔
موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو کوئمبٹورگورنمنٹ اسپتال بھیج دیا۔ مذکورہ شخص ایک نجی ادارے میں کام کرتا تھا۔
ذرائع کے مطابق، یہ شخص پبجی گیم کا عادی تھا اور وہ گزشتہ کچھ دنوں سے کھیل کھیلنے سے قاصر تھا۔ اس نے مبینہ طور پر خود کو اپنے کمرے میں پھانسی دے کر خود کشی کرلی۔ پولیس کو اس کا لکھا ہوا خط مل گیا۔ جس میں لکھا تھا کہ: ''میں سشانت بھائی کے راستے پر چل رہا ہوں۔''