ETV Bharat / state

تمل ناڈو میں کورونا کے 10448 نئے معاملے، 270 اموت درج - اردو نیوز

تمل ناڈو فعال معاملات کے معاملے میں پورے ملک میں کرناٹک کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ کورونا انفیکشن کے معاملہ میں تمل ناڈو آندھراپردیش کو پیچھے چھوڑ کر چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

COVID
COVID
author img

By

Published : Jun 17, 2021, 4:08 AM IST

تمل ناڈو میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10,448 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 23.88 لاکھ سے زیادہ ہوگئی جبکہ اس دوران 270 مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کا اعدادو شمار 30,338 پر پہنچ گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ تک متاثرین کی مجموعی تعداد 23,88,746 ہوگئی۔ اس دوران 21,058 مزید لوگوں کے صحت یاب ہوجانے سے اس وبا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 22,44,073 ہوگئی۔

اسی مدت میں فعال معاملات میں 10,880 کی مزید کمی آنے کے بعد یہ کم ہو کر اب 1,14,335رہ گئے ہیں۔

تمل ناڈو فعال معاملات کے معاملے میں پورے ملک میں کرناٹک کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ کورونا انفیکشن کے معاملہ میں تملناڈو آندھراپردیش کو پیچھے چھوڑ کر چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ کورونا کے معاملہ میں یہ ریاست کرناٹک کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.