ETV Bharat / state

سرینگر میں متنازع نعرے بلند کرنے پر کیس درج

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 7:15 PM IST

پولیس کے مطابق یہ علاقہ الگ تھلگ ہے اور اس سے قبل کسی بھی ایسے غیر قانونی اجتماع کے انعقاد کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا ہے۔

متنازع نعرے بلند کرنے پر تین پر کیس
متنازع نعرے بلند کرنے پر تین پر کیس

پولیس نے سرینگر کے مضافات میں محرم کے جلوس کے دوران متنازع نعرے بلند کرنے پر متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

وائرل ویڈیو

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں محرم کے جلوس کے دوران لوگ متنازع نعرے بازی کرتے ہوئے پائے گئے۔ پولیس تھانہ پارم پورہ نے اس ویڈیو پر تیزی سے کام کرکے اس مقام کی نشاندہی کی جو ہوکرسار نوپورہ بنڈ کے اختتام پر واقع ہے۔ یہ علاقہ ہوکرسار روڈ سے اندر تقریبا 2.5 کلومیٹر دور ہے۔

پولیس کے مطابق یہ علاقہ الگ تھلگ ہے اور اس سے قبل کسی بھی ایسے غیر قانونی اجتماع کے انعقاد کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت نہ علاقے میں پولیس موجود تھی نہ ہی کسی جلوس کا ان کے پاس کوئی اِن پُٹ تھا، کیونکہ یہ علاقہ مرکزی امام بارہ سے بہت دور ہے۔

سرینگر کی پولیس نے اس سلسلے میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے سی سی آئی کے صدر کی مدت کار ختم ہو رہی ہے

ترجمان نے مزید کہا 'آدھی رات کو چھاپے مارے گئے جس میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور مذکورہ معاملے میں مزید گرفتاریوں کی توقع کی جا رہی ہے اور تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.