ETV Bharat / state

Youth Stabbed In Srinagar عیدگاہ میں چھرا زنی کے واقعے میں نوجوان زخمی، ملزم گرفتار

author img

By

Published : Jul 19, 2023, 8:09 PM IST

Updated : Jul 19, 2023, 8:45 PM IST

حالیہ ایام کے دوران وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایسے 10 سے زائد معاملات سامنے آئے ہیں، جہاں چاقو یا چھری سے حملے کیے گئے ہیں اور ان حملوں میں 2 افراد کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔

youth-stabbed-in-srinagar-hospitalised-accused-arrested
عیدگاہ میں چھرا زنی کے واقعے میں نوجوان زخمی، ملزم گرفتار

سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں نوجوان پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم کو پولیس نے دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کی سہ پہر کو عیدگاہ سرینگر میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور زخمی نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ملزم قیصر احمد ولد خورشید احمد بٹ ساکن ناگہ بل گاندربل کو عید گاہ میں نوجوان پر چاقو سے حملہ کرنے کی پادائش میں گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم ماضی میں پتھراو کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔ موصوف ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے چاقو بھی برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 99/23زیر دفعات 323,341,307 آئی پی سی کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

واضح رہے کہ 30 جون یعنی عیدالاضحی کے دوسرے دن سرینگر کے نوہٹہ علاقے میں ایک نوجوان کو چھری سے وار کر کے زخمی کردیا گیا۔ پولیس نے اس تعلق سے زبیر احمد بٹ نامی نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: Knife Attacks in Kashmir کشمیر میں چاقو زنی کے نئے رجحان میں تشویشناک حد تک اضافہ

کشمیر میں گزشتہ برسوں سے ایسے جرائم دیکھنے کو مل رہے ہیں جن کا رونما ہونے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ہے۔ حالیہ ایام کے دوران وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایسے 10 سے زائد معاملات سامنے آئے ہیں، جہاں چاقو یا چھری سے حملے کئے گئے ہیں اور ان میں 2 افراد کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔ کشمیر میں چھرا مارنے کے جرائم کی بڑھتی شرح انتہائی تشویشناک صورتحال اختیار کررہا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ وادی کشمیر میں پنپ رہے اس طرح کے نئے جرائم کے پیچھے کئی وجوہات کارفرما ہیں۔جن میں بے قابو غصہ، صبر کی کمی، منشیات، غربت، سماجی اخراج، سوشل میڈیا اور ذہنی امراض وغیرہ شامل ہیں۔
(یو این آئی)

Last Updated : Jul 19, 2023, 8:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.