کشمیر یوتھ انٹر پرینرس فیڈریشن نامی تنظیم کے نوجوانوں کے پانچ رکنی وفد نے جے کے بینک کے صدر دفتر میں بینک سرپرست سے ملاقات کی۔ اس دوران بینک کے ایگزیکٹو پریزیڈنٹ ارون گنڈوترا اور چئیرمین کے سپیشل سیکرٹری کرن جیت سنگھ بھی موجود رہے۔
جبکہ کے وائی ای ایف کے قیادت صدر بابر چودھری کر رہے تھے۔ وفد نے جموں و کشمیر بینک کی ان کاوشوں کی ستائش کی جس میں بینک انتظامیہ نے نیا کاروبار شروع کرنے والے نوجوانوں کو تعاون دینے کی پیش کش کی ہے۔
چئیرمین سے ملاقی ہوئے فیڈریشن نے صدر نے کہا کہ بے شمار نوجوان فائدہ بخش کاروبار کرنے کے متمنی ہیں تاہم اس کے لیے بینک کے تعاون کی بے حد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جے کے بینک چئیرمین کے بااثر اور ذاتی کوششوں سے یہاں کے نوجوان پرامید ہیں کہ مختلف خود روزگار اسکیموں کی وساطت سے انہیں کبھی مالی دشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
وہیں انہوں نے نوجوان کی رہنما اور رہبری کے لئے بینک شاخوں اور زونل آفسز میں سپیشل ڈیسک قائم کئے جانے پر بینک انتظامیہ کے اقدام کی ستائش کی ۔اس دوران نوجوان وفد سے بات چیت کرتے ہوئے جموں وکشمیر بینک کے چئیرمین نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے آپ میں مثبت سوچ کا مظاہر کرنا چاہیے کیونکہ مستقبل میں معیشت کا انحصار ان کی ہی محنت پر ہے۔
انہوں کے کہا کہ نوجوانوں کاروباریوں کے حوصلہ افزائی کے لئے بینک ہمشہ اپنا تعاون پیش پیش رکھے گا۔