ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرے۔ وادی کشمیر کی بات کریں تو بھارت کی قومی فٹ بال ٹیم کے لیے مجید ککرو، معراج الدین وڈو، ساجد حسین کھیل چکے ہیں اور اب اس فہرست میں سہیل احمد بٹ کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔
دراصل 15 برس کے سہیل دسویں جماعت کے طالب علم ہیں اور سرینگر کے بیمینا علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ سہیل کو بچپن سے ہی فٹ بال کی جانب رجحان تھا اور کھیل کے مقبول ترین کھلاڑی کرسٹینو رونالڈو کی طرح بننا چاہتے ہیں۔
سہیل کے کوچ ساجد یوسف ڈار کا کہنا ہے کہ 'سہیل ایک اچھا کھلاڑی ہے اور اس وقت بھارت کی انڈر-16 ٹیم کے لیے دبئی میں بطور اسٹرائیکر کھیل رہا ہے۔'
گزشتہ اتوار کو سہیل نے یونائیٹڈ عرب امارات کے خلاف گول کرکے اپنی قابلیت کا نمونہ دکھایا۔
ڈار کا کہنا ہے کہ سہیل کو جب ہم نے پہلی بار کھیلتے ہوئے دیکھا تھا تبھی اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ لمبی دوڑ کا کھلاڑی ہے اور اس کا کھیلنے کا انداز کافی متاثر کر دینے والا تھا۔ اس لیے ہم نے اس کی قابلیت کو مزید نکھارنے کے لیے اپنی سینئر ٹیم میں کھیلنے کا مواقع دیا۔ وہاں بھی اس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'اس کے کھیل کو دیکھ ہم اتنے متاثر ہوئے تھے کہ سوچا کہ قومی ٹیم کے لیے سفارش کریں، لیکن سوچا کہ قابلیت کی طاقت پر جگہ بنائے تو زیادہ بہتر ہوگا، اس لیے اسے ٹیم کے ٹرائل کے لیے بیجھا۔ وہاں اس کا سلیکشن ہو گیا۔'
ڈار کے مطابق سہیل بھارت کے لیے دو برس پہلے ہی کھیل میں حصہ لے چکا ہوتا، تاہم یہاں کے حالات کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو پایا۔
اُن کا کہنا ہے کہ 'سہیل کی محنت، لگن کا نتیجہ ہم سب دیکھ رہے ہیں۔'
وادی میں فٹ بال کے مستقبل پر اُنہونے کہا کہ "وڈو کے ریٹائرمنٹ کے بعد 2017 تک ایک خلاء پیدا ہوگیا تھا۔ جس کے بعد کافی اقدامات اٹھائے گئے اور اب ہمارے بچے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی میں اسرائیلی سفارت خانہ کے باہر دھماکہ
وہیں معراج کا کہنا تھا کہ 'سہیل کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو ڈر نہیں لگتا۔ جب دبئی میں میچ چل رہا تھا تو ہم آن لائن میچ دیکھ رہے تھے اور سہیل نے وہ کر کے دکھایا جو ہماری اُمید سے بھی بڑھ کر تھا۔