ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: 2023 کے عسکریت پسندی سے متعلق اہم واقعات

Militancy in J&K: جموں و کشمیر میں 2023 کے عسکریت پسندی سے متعلق اہم واقعات میں 87 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ جب کہ ان واقعات میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

J&K: Major Militancy-related incidents of 2023

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 9:46 AM IST

Updated : Dec 31, 2023, 1:35 PM IST

سرینگر: سال 2023 میں، جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے واقعات میں 134 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں، جس میں 87 سے زیادہ عسکریت پسند، 33 سکیورٹی فورسز کے اہلکار، اور 12 سے زیادہ عام شہری شامل ہیں۔

  1. اس سال عسکریت پسندی سے متعلق 6 بڑے واقعات رونما ہوئے
  2. ان 6 واقعات میں سکیورٹی فورسز کے 26 اہلکار ہلاک ہوئے
  3. اس طرح کے زیادہ تر واقعات راجوری پونچھ زون میں رونما ہوئے ہیں۔

    سال 2023 کے دوران جموں و کشمیر میں پیش آئے عسکریت پسندی سے متعلق اہم واقعات پر ایک نظر:

    اپریل 20 ، 2023 (بھٹہ دوریاں)
    مندیپ سنگھ، کلونت سنگھ، ہرکرشن سنگھ، سیوک سنگھ، اور دیباشیش بسوال راشٹریہ رائفلز کے وہ 5 فوجی ہیں جو بھمبر گلی اور پونچھ کے درمیان جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر میں بھٹہ دوریاں کے مقام پر فوج کی گاڑی پر عسکریت پسندوں کے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں ہلاک ہوئے. اس واقعہ میں ایک فوجی زخمی ہو گیا تھا۔ ایک سرکاری بیان میں، فوج نے کہا تھا کہ "نامعلوم عسکریت پسندوں نے، علاقے میں شدید بارشوں اور خراب وزبلیٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، فوج کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی جو بھمبر گلی اور پونچھ کے درمیان جا رہی تھی۔ شاید عسکریت پسندوں کی جانب سے گرینیڈ استعمال کرنے کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی، ۔"

    مئی 5 ،2023 (کیسری پہاڑیوں کے جنگلات)
    جب نامعلوم عسکریت پسندوں نے ریموٹ کنٹرول کا استعمال کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے کنڈی علاقے میں کیسری پہاڑیوں کے جنگلات میں آئی ای ڈی دھماکہ کیا، جس میں پانچ فوجی ہلاک ہوگئے۔ پانچویں کا تعلق فوج کی راشٹریہ رائفلز کی بٹالین سے تھا۔ بھارتی فوج نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت پیرا ٹروپر سدھانت چھیتری، پیرا ٹروپر پرمود نیگی ، لانس نائک روچن سنگھ راوت، پاریک اروند کمار، اور حوالدار نیلم سنگھ۔ کے طور پر کی۔

    اگست 4 ، 2023 (ہلان کے جنگلات)
    34 راشٹریہ رائفلز کے تین سپاہی - حوالدار بابولال ہریتوال، سگنل مین والا مہیپال سنگھ پروین سنگھ اور رائفل مین وسیم سرور - آرٹیکل 370 کی منسوخی کی چوتھی سالگرہ سے ایک دن قبل جموں و کشمیر کے کولگام ضلع کے ہلان کے جنگلات میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں ہلاک ہوئے۔

    ستمبر 13، (گدول جنگلات)
    جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے گڈول جنگلات میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم کے دوران ابتدائی فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی افسران اور جموں و کشمیر کے ایک پولیس افسر سمیت سکیورٹی فورسز کے تین افسر ہلاک ہوئے۔ 19 ستمبر کو جموں و کشمیر پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ہمایوں مزمل بٹ، کرنل منپریت سنگھ، میجر آشیش دھونچک، سپاہی پردیپ سنگھ، اور سپاہی سلویندر کمار کی ہلاکت کے ساتھ خطے کے تیسرے سب سے طویل تصادم آرائی کا اختتام ہوا۔ جموں و کشمیر پولیس کے مطابق، چھ روزہ تصادم کے دوران لشکر طیبہ کے کمانڈر عزیر بشیر خان سمیت کم از کم دو عسکریت پسند مارے گئے۔
    پہلی طویل ترین تصادم آرائی جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں 2021 میں ڈیرہ کی گلی اور بھمبر گلی کے درمیان جنگلات میں 19 دنوں کے دوران چلی تھی۔ 11 اکتوبر 2021 کو، فوج کے نو اہلکار جن میں سے دو جونیئر کمشنر آفیسرز تھے، اس آپریشن میں مارے گئے تھے۔ 30 اکتوبر کو، 19 دن کی تلاشی اور کریک ڈاؤن کے بعد، فوج نے آپریشن ختم کردیا۔ دوسرا سب سے طویل تصادم 31 دسمبر 2008 کو جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے جنگل میں ہوا تھا اور بعد میں 9 جنوری 2009 کو اسے ختم کر دیا گیا۔ چار عسکریت پسند اور تین سکیورٹی اہلکار جن میں ایک جونیئر کمیشن افسر بھی شامل تھا، اس آپریشن میں مارے گئے تھے۔

    نومبر 22 ، (گل باغ جنگل)
    جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے گل باغ جنگلات میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ایک تصادم کے دوران، چار فوجی - دو کیپٹن، ایک حوالدار اور ایک لانس نائیک - ہلاک ہوئے تھے جبکہ دو زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 63 راشٹریہ رائفلز کے کیپٹن ایم وی پرانجل، 9 پی اے آر اے کے کیپٹن شبھم گپتا، لانس نائک سنجے بشت اور حوالدار عبدالمجید شامل تھے۔ کیپٹن پرانجل کو بچانے کی کوشش میں 9 پیرا کے اہلکار جنگلوں میں داخل ہوئے تھے، لیکن عسکریت پسندوں نے ان پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔

    دسمبر 21 ، (ڈیرہ کی گلی)
    جموں و کشمیر کے راجوری پونچھ اضلاع کی سرحد پر واقع ڈیرہ کی گلی میں عسکریت پسندوں نے فوج کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملے میں چار فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ حکام نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت بیرندر سنگھ، چندن کمار، کرن کمار اور گوتم کمار کے طور پر کی۔
    پونچھ ضلع کے بفلیاز علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے کے ایک دن بعد تین افراد کی لاشیں پائی گئیں۔ حراست کے دوران متوفی کے لواحقین کی طرف سے تشدد کے دعووں کے جواب میں، بھارتی فوج نے بعد ازاں اس معاملے کی اندرونی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دفعہ 370پر نظر ثانی درخوات جلد دائر کی جائے گی، تاریگامی

یہ بھی پڑھیں:دفعہ 370 پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے پر غوروغوض ہو رہا ہے:مظفر شاہ

Last Updated : Dec 31, 2023, 1:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.