ETV Bharat / state

کشمیر: سال 2020 '4 جی' کے بغیر گزر گیا

جموں و کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ سہولیت نہ ہونے سے تجارت پیشہ افراد مختلف مسائل سے جوجھ رہے ہیں۔

سال 2020 '4 جی' کے بغیر گزر گیا
سال 2020 '4 جی' کے بغیر گزر گیا
author img

By

Published : Dec 31, 2020, 11:03 PM IST

5اگست 2019 کو دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں اگرچہ 2020 کےجنوری مہینے کے آخر میں قریب 7ماہ بعد 2جی انٹرنیٹ خدمات کی بحالی مشروط طور عمل لائی گئی۔

سال 2020 '4 جی' کے بغیر گزر گیا

جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ خاتم کیے جانے کے 5 سو سے زائد دن مکمل ہونے کے بعد بھی 4 جی انٹرنیٹ سروس پر ہنوز پابندی عائد ہے۔ گاندربل اور ادھمپور کو چھوڑ کر جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع میں اس وقت صارفین کو 00.10سے30-40 'کے بی' کی رفتار سے 2 جی انٹرنیٹ سروس دستیاب ہے۔ جس کے نتیجے میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ طلبہ، صحافتی پیشہ سے وابستہ افراد، تاجر، بیرون کمپنیوں میں کام کرنے والے افراد اور سیاحتی شعبے سے جڑے افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مواصلاتی بندشوں اور بعد ازاں سست رفتار انٹرنیٹ خدمات سے خاصے اثر انداز یہاں کے مقامی صحافی ہورہے ہیں۔ گزشتہ 17ماہ سے یہاں کےمقامی صحافی تیز رفتار انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے منظر ہیں۔

ادھر عالمی وبا کورونا وائرس کے بیچ طلبا کو آن لائن کلاسز کے ذریعے پڑھائی کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کشمیر میں نجی اور سرکاری اسکولوں میں فی الوقت پندرہ لاکھ طلبا وطالبات زیر تعلیم ہیں۔

کشمیر: سال 2020 اور کورونا وائرس

آجکل کے اس ٹیکنالوجی کے دور میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولیات کے بغیر حصول تعلیم ناممکن ہے۔ سست رفتار نیٹ کے باعث بفرینگ سے زوم کلاسز کے زریعے بچے کسی ٹیچر کا کوئی بھی لیکچر بہتر طور زہن نشین نہیں کر پاتے ہیں ۔وہیں ٹیچرز کے ریکارڈیڈ ویڈیوز طلبہ کو ڈون لوڈ کرنے میں بھی کافی وقت لگ جاتا ہے۔جس سے بچوں کو پڑھائی کے لحاظ سے فائدہ کم اور زہنی کوفت کا زیادہ سامنا رہتا ہے

5اگست 2019 کے بعد سب سے گہرا اثر تعلیمی نظام اور یہاں کی معیشت پر پڑا ہے۔ وہیں اب بچی کچی کسر 4جی انٹرنیٹ کی عدم موجودگی نکال رہی ہے۔

4جی انٹرنیٹ سہولیت نہ ہونے سے تجارت پیشہ افراد مختلف مسائل سے جوج رہے ہیں ۔سست رفتار انٹرنیٹ کی وجہ سے نہ تو تاجر اپنا مال وقت پر فروخت کرپاتے ہیں اور نہ ہی باہر سے وقت پر مال منگانے پاتے ہیں۔ سیاحت سے جڑے افراد کی کہانی بھی اس سے کچھ مخلتف نہیں ہے۔

سال 2020: کشمیر میں تشدد اور ہلاکتیں

سیاسی ،سماجی اور پیشہ وار حلقوں کی جانب سے پرُزور مطالبات کے باوجود بھی 4جی انٹرنیٹ خدمات پر پابندی بدستور جاری ہے۔وہیں جموں وکشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ سروس پر عائد پابندی کی مدت بڑھائے جانے کی تاریخوں سے یہ صاف عیاں ہے کہ مرکزی سرکاری فی الحال جموں وکشمیر میں 4 جی بحال کرنے کے موڈ میں نہیں ہے۔

واضح رہے سرکار نے جموں وکشمیر میں 4جی انٹرنیٹ سروس پر عائد پابندی 8جنوری 2021تک پھر سے بڑھا دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.