ETV Bharat / state

Wrestlers Protest پہلوانوں کو ضرور انصاف ملے گا، مینکا گاندھی - کشمیر میں جانوروں کے لیے ایمبولینس وقف

رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی رہنما مینکا گاندھی نے کہا کہ احتجاج پر بیٹھے پہلوانوں کو ضرور انصاف ملے گا۔ واضح رہے کہ 23 آپریل سے دہلی کے جنتر منتر پر پہلوان ڈبلیو ایف آئی کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کے مطالبہ کو لیکر احتجاج کر رہے ہے۔

wrestlers-will-definitely-get-justice-maneka-gandhi
پہلوانوں کو ضرور انصاف ملے گا، مینکا گاندھی
author img

By

Published : Jun 1, 2023, 8:51 PM IST

Updated : Jun 2, 2023, 4:34 PM IST

ہلوانوں کو ضرور انصاف ملے گا، مینکا گاندھی

سرینگر: رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی رہنما مینکا گاندھی نے جمعرات کو یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں پہلوان جو احتجاج کرتے ہیں اُن کو ضرور انصاف ملے گا۔سرینگر میں ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا "میں اس معاملے کے حوالے سے زیادہ نہیں بولنا چاہتی لیکن اُن کو جلدی انصاف ملے گا۔" اُنہوں نے کہا کہ آج وہ یہاں ایک کشمیری پنڈت جو امریکہ میں رہتے ہیں نے جانوروں کے لیے ایک ایمبولنس عطیہ کی کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے آئی ہے۔ "میں چاہتی ہوں بیرونی ممالک میں رہنے والے دیگر بھارتی کو بھی چاہیے کی وہ اس طرح کے اقدام جانوروں کے لیے اٹھائے۔ "

رکن پارلیمنٹ اور جانوروں کے حقوق کی کارکن مینکا گاندھی نے کہا کہ سرینگر میں کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کی خاطر بڑے پیمانے پر نسبندی کا عمل شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس عمل سے سری نگر میں ایک سال کے اندر اندر کتوں کی تعداد میں کمی واقع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جموں کے مقابلے میں کشمیر میں جانوروں کی جانب سے انسانوں پر حملہ آور ہونے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ان کے مطابق جانوروں کا انسانی بستیوں کا رخ کرنے کے پیچھے کون سے محرکات کار فرما ہے یہ سب کے سامنے عیاں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے جنگل کاٹے نتیجہ یہ نکلا کہ جانور بستیوں کی طرف رخ کر کے لوگوں پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔
مینکا گاندھی نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے موجودہ کمشنر عقلمند آدمی ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ ایک سال کے اندرا ندر کتوں کی تعداد میں کمی واقع ہوگی۔آوارہ کتوں کو ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ پر ڈالنے کے بارے میں جب مینکا گاندھی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جب کسی بھی جانور کو اپنے آبائی علاقے سے اُٹھا کر دوسری جگہ پھینکا جائے تو وہ لوگوں پر حملہ آور ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ یہ غلط بات ہے کہ کتوں کو ایک جگہ سے اُٹھا کر دوسری جگہ پر ڈالنا۔ان کے مطابق آج ہم نے جانوروں کو بہتر علاج ومعالجہ فراہم کرنے کی خاطر ایک ایمبولنس وقف کی ہے۔

وہیں کشمیری پنڈت وسنت دھر کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے جانوروں کے لیے کام کر رہے ہیں۔اور میں نے یہ ایمبولینس جانوروں کی بہبودی کے یہ واقف کی ہے۔

مزید پڑھیں: Wrestlers Protest خواتین پہلوانوں کی حمایت میں راج ٹھاکرے اور بی جے پی رہنما پریتم منڈے

واضح رہے کہ قومی دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر 23 اپریل سے جاری پہلوانوں کے احتجاجی مظاہرے کو مختلف سیاسی پارٹیوں سمیت طلباء، خواتین، کسان اور مزدور تنظیموں کی طرف سے حمایت مل رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ سمیت ملک کے کئی مشہور ریسلرز ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ برج بھوشن شرن سنگھ پر پہلوانوں نے جنسی زیادتی کا الزام لگا اور اس پر دو ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Last Updated : Jun 2, 2023, 4:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.