ETV Bharat / state

کشمیر میں عالمی تھیٹر ڈے منایا گیا

ملک بھر کے ساتھ ساتھ کشمیر وادی میں بھی ہفتے کے روز تھیٹر کا عالمی دن منایا گیا اس حوالے سے تھیٹر اور فن سے وابستہ مختلف انجمنوں اور دیگر ثقافتی اداروں کی جانب سے کئی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

کشمیر میں عالمی تھیٹر ڈے منایا گیا
کشمیر میں عالمی تھیٹر ڈے منایا گیا
author img

By

Published : Mar 27, 2021, 8:09 PM IST

Updated : Mar 27, 2021, 9:12 PM IST

جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچرل اینڈ لنگویجز کی جانب سے ٹیگورہال سرینگر میں ایک خاص تقریب منعقد کی گئی جس میں کشمیر کالیکٹوی پرفارمنس گروپ کی جانب سے منظور احمد میر کا ڈائریکٹ کیا گیا ڈرامہ 'ہتھہ ہنڈول' پیش کیا گیا

کشمیر میں عالمی تھیٹر ڈے منایا گیا
واضح رہے رواں ماہ کی 13 تاریخ سے اکیڈمی کی جانب سالانہ ڈرامہ فیسٹول کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا تھا جس کی اختتامی تقریب بھی 27مارچ یعنی تھیٹر ڈے کے عالمی دن پر ہی منعقد کی گئی اور گزشتہ دو ہفتے تک جاری رہنے والے اس فیسٹول میں تھیٹر سے وابستہ مختلف گروپوں نے اپنے اپنے ڈرامے پیش کئے ۔ٹھیٹر ڈے کی مناسبت سے منعقدہ اس تقریب میں وابستہ سرکردہ شخصیات نے شرکت کی وہیں فن ،ادب اور ڈرامہ سے منسلک کئی اہم لوگوں کے علاوہ ٹیگور ہال میں شائقین فن کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔تقریب پر عالمی سطح پر منائے جانے والے تھیٹر ڈے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے جبکہ تھیٹر سے منسلک افراد نے سیکھنے کے عمل پر زود دیا تاکہ آگے جاکے اپنی صلاحیتوں کو پران چڑھایا جاسکے۔اس موقعہ پر فن سے وابستہ افراد نے تھیٹر کے رموز سے آشنا ہونے کے مقصد کے لئے ورکشاپس کے انعقاد پر زوردیا تاکہ نئی تکنیک کو بروے کار لاکر لوگوں کو تھیٹر کی طرف راغب کیا جاسکے۔اداکار قاضی فیض کہتے ہیں کشمیر وادی میں تھیٹر کو عالمی دن منانے تک ہی محدود رکھا گیا ہے ۔جبکہ فن ،ادب اور دیگر منسلک شعبے اس کی آبیاری کےلئے بہت کم توجہ دیتے ہیں جو کہ لحمہ فکریہ ہے۔تھیٹر کا مطلب عرف عام میں کسی کہانی کو ناظرین کے سامنے ڈرامے کے انداز میں پیش کرنا ہے۔تھیٹر کی تاریخ بہت قدیم ہے ۔اس کا آغاز 2500قبل مسیح میں مصر سے ہواتھا بعد میں اسے یونانیوں نے پروان چڑھایا ۔جبکہ شیکسپیئر جیسے عظیم ڈرامہ نگار نے بھی تھیٹر کو دوام بخشا۔

Last Updated : Mar 27, 2021, 9:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.