سرینگر: جھیل ڈل کو آلودگی سے بچانے کے لئے جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور خاص طور پر اس کے لیے لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی ایک سیوریج پروجیکٹ چلارہا ہے جو کہ جھیل ڈل میں موجود ہاؤس بوٹوں سے نکلنے والے فضلے کو سائنٹیفک طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے کام کر رہا ہے۔ ڈل جھیل کے مختلف مقامات پر سمپ بنائے گئے ہیں جن میں فضلہ جمع ہوکر پیمپوں کے ذریعے باہر نکالا جائے گا۔
ایل سی اے کے مطابق ڈل جھیل کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے محکمانہ سطح پر کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں،جس کے تحت ڈل میں موجود ہاؤس بوٹوں سے نکلنے والے فضلے کو ٹھکانے لگایا جائے گا۔ ایسے میں وادی میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا پروجیکٹ ہے جس کی بدولت جھیل ڈل میں ہاؤس بوٹ جو کہ 30 یا 40 کے گروپس میں ہیں۔ مذکورہ ہاؤس بوٹوں کے لیے الگ الگ سمپ لگائے جائیں گے اور ہاؤس بوٹس سے نکلنے والی گندگی یا فضلے کو جمع کر کے پھر پمپوں کے ذریعے باہر نکالا جائے گا ۔
مزید پڑھیں: Cleanliness Drive in Dal ڈل جھیل کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں ایل سی ایم اے کی خصوصی صفائی مہم
یہ پروجیکٹ پائلٹ پروجیکٹ ہے اگرچہ اس سے قبل بھی اس طرح کے پروجیکٹ چلائے گئے تھے،لیکن اس میں صد فیصد کامیابی کے امکانات ہیں۔مذکورہ پروجیکٹ کو 6 ماہ میں مکمل کرنا ہے۔رواں ماہ کے مئی میں اس پروجیکٹ پر کام شروع کیا گیا ہے اور امید ہے کہ امسال نومبر تک مکمل ہوجائے گا۔واضح رہے جھیل ڈل کی صفائی ستھرائی اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایل سی ایم اے کےاس پائیلٹ پروجیکٹ کو سرینگر میونسپل کارپوریشن کا بھی تعاون حاصل ہے۔