ETV Bharat / state

'قاضی گنڈ- بانہال فورلین ٹنل کا کام مکمل ہونے کے قریب' - کشمیر نیوز

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے جمعرات کے روز کہا کہ بانہال قاضی گنڈ ٹنل پر تعمیراتی کام مکمل ہونے کے قریب ہے اور اس ٹنل کو بہت جلد لوگوں کے لیے وقف کر دیا جائے گا۔

قاضی گنڈ- بانہال فورلین ٹنل کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کو قریب

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 11:02 PM IST

جموں و کشمیر میں قاضی گنڈ- بانہال فورلین ٹنل کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے قریب ہے اور توقع ہے کہ یہ ٹنل رواں برس مارچ سے ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی۔

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے جمعرات کے روز کہا کہ بانہال قاضی گنڈ سرنگ پر کام مکمل ہونے کو ہے اور بہت جلد لوگوں کے لیے وقف کر دیا جائے گا۔

جتندر سنگھ نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ پیغام میں کہا 'جموں و کشمیر میں سرینگر جموں شاہراہ پر تعمیر شدہ سرنگ جلد ہی لوگوں کے لیے وقف کردی جائے گی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ' کام مکمل ہونے کے قریب ہے۔ 8.5 کلومیٹر طویل بانہال سے قاضی گنڈ تک تعمیر کجی گئی یہ 4 لین ٹیوب ٹنل ہے۔

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا نے آندھرا پردیش کی ایک نجی کمپنی نوا یُوگا انجینئرنگ کمپنی کو اس پروجیکٹ کو سونپ دیا ہے، یہ ٹنل تقریباً 2000 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی ہے۔

ماضی میں ڈیڈ لائن کے باوجود متعدد وجوہات کی وجہ سے یہ پروجیکٹ مکمل نہیں ہوپایا، جن میں لینڈ کنڈیشن، لاک ڈاؤن تعمیراتی کمپنی کو فائنانشل مسائل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ سرنگ جموں صوبے کے بانہال اور جنوبی کشمیر میں قاضی گنڈ کے مابین سڑک کے 35 کلو میٹر کے فاصلے کو سے 16 کلو میٹر تک کم کردے گی۔ جواہر ٹنل اور شیطان نالہ میں بھاری برفباری اور پھسلن کی وجہ سے ڈرائیورز اور مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اب اس ٹنل کے مکمل ہونے سے انہیں راحت مل سکتی ہے۔

قاضی گند - بنیال سرنگ کی تعمیر کا کام ایک دہائی ایک دہائی قبل شروع کیا گیا تھا، تاہم معتدد ڈیڈ لائنز کے باوجود یہ مکمل نہیں پائی۔ اس ٹنل کے مکمل ہونے توقع کی جا رہی ہے کہ مقامی لوگوں، مسافروں اور ڈرائیورز کو راحت مل سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.