ETV Bharat / state

کشمیر: اتوار کو برف و باراں کی پیشگوئی

وادی کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت میں بہترری کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر اور لداخ میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

کشمیر: اتوار کو برف و باراں کی پیشگوئی
کشمیر: اتوار کو برف و باراں کی پیشگوئی
author img

By

Published : Mar 4, 2021, 3:05 PM IST

محکمہ موسمیات نے اتوار کو ہلکی بارش یا برفباری کی پیشگوئی ہے۔

وادی کشمیر سمیت مرکزی زیر انتظام لداخ میں بھی شبانہ درجہ حرارت میں بہتری آئی ہے۔

گرمائی دارالحکومت سرینگر میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 3.9ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا جبکہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.8ڈگری رکارڈ کیا گیا تھا۔

مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0ڈگری سیلسیش جبکہ پہلگام میں 2.1ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ کے سوا وادی کے شمال و جنوب میں کہیں بھی منفی درجہ حرارت ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ وادی میں درجہ حرارت میں بہتری کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے اتوار کو ہلکی برف باری یا بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.