ETV Bharat / state

بارش کے ساتھ موسم سرما نے دی دستک - سیاحتی مقامات پر رواں موسم کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی

سرینگر میں گزشتہ شب سے موسلادار بارش کی وجہ سے شہر کے معتدد مقامات پر پانی جمع ہوا ہے۔ جس وجہ سے عوام کو گونہ گو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Winter knocked with rain in jammu and kashmir
بارش کے ساتھ موسم سرما نے دی دستک
author img

By

Published : Oct 23, 2021, 9:33 PM IST

محکمے موسمیات کے مطابق چند گھنٹوں میں وسطی اور شمالی کشمیر میں موسم بہتر ہو سکتا ہے، جبکہ جنوبی کشمیر میں موسم بہتر ہونے میں دو سے پانچ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

وہیں کشمیر پولیس نے پیدا شدہ موسمی صورتِحال کے پیش نظر ہیلپ لائن جاری کی ہے، جہاں عوام ایمرجنسی صورتِحال میں رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔'

ویڈیو
واضع رہے شوپیاں کے میدانی علاقوں میں ہفتہ کی صبح ہلکی برفباری ہوئی، تاہم جنوبی کشمیر کے دیگر اضلاع کے میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔ وہیں صبح دس بجے کے قریب جنوبی کشمیر کے سبھی اضلاع کے میدانی علاقوں میں بھی ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا، تاہم کچھ دیر بعد ہی برفباری کا سلسلہ تھم گیا وہیں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔مسلسل بارشوں کی وجہ سے جنوبی کشمیر کے نشیبی علاقوں، گلی کوچوں میں پانی جمع ہونے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ وہیں بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے عوام کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے'۔

ادھر شہرۂ آفاق پہلگام سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر رواں موسم کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ برفباری اور بارشوں کی وجہ سے درجۂ حرارت میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

برف و باراں سے سردی میں اضافے کے ساتھ ہی لوگوں نے گرم لباس زیب تن کرنا شروع کردیے ہیں۔ وادی کے بالائی علاقوں میں لوگوں نے روایتی لباس ’پھیرن‘ پہننا اور گرمی کے لیے روایتی ’کانگڑی‘ کا استعمال بھی شروع کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.