سرینگر: سی بی آئی نے روشنی اسکیم کے گھوٹالے کے سلسلے میں سرینگر کے ممتاز تاجر اور ہیٹریک گروپ کے مالک شوکت چودھری کے گھر پر اتوار کو چھاپہ مارا۔ چھاپہ کے دوران سی بی آئی نے روشنی اسکیم کے تحت شوکت چودھری کی جانب سے خریدی گئی زمین کے کاغذات اور دیگر دستاویزات اپنے ساتھ لے گئی۔ اس ردعمل میں پیر کے روز شوکت چودھری نے سی بی آئی کی جانب سےکی گئی کارروائی اور روشنی ایکٹ کے تحت خریدی گئی زمین سے متعلق میڈیا سے بات کی۔
یہ بھی پڑھیں:
شوکت چودھری نے کہا کہ سرکار نے 2020 میں روشنی اسکیم کے تحت خریدی گئی زمین سے متعلق تحقیات کا عمل شروع کیا جس کے بعد فریق کے طور ہم ہی نے بھی عدالت سے رجوع کر کے اپیل کی ہمیں بھی سننا جائے، کیونکہ سرکاری اسکیم کے تحت مذکورہ زمین کو خریدا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا ایسے میں عدالت اعظمی کے حکم کے مطابق یہ جانچ کی جارہی ہے جس کے لیے ہم مکمل تعاون پیش کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ شوکت چودھری نے کہا کہ ہمیں عدلیہ پر بھروسہ ہے کہ وہ تمام پہلوں کو دیکھ کر اور جانچ کے ہر زوائے کے مطابق صیح فیصلہ سنائی گی۔